اسلام آباد پٹوار خانوں میں بھرتیوں کا کیس، ڈپٹی کمشنر نے وقت مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد کے پٹوار خانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھرتیوں کا مجوزہ طریقہ کار جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔ کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

پرائیویٹ افراد کے پٹوار خانوں میں کام کرنے کی تفتیش کے لیے مقرر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اسسٹنٹ کمشنر سے سٹیٹ کونسل کی رپورٹ سے متعلق استفسار کیا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ انہوں نے رپورٹ نہیں دیکھی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پورا ریونیو ڈیپارٹمنٹ اس معاملے میں شامل ہے اور اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت بھی موجود نہیں ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ وقت دیا جائے، ہم تعیناتیاں کر دیں گے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پٹوار سرکلز میں سرکاری افسر تعینات کرنے ہیں تاکہ عوام کو سہولت ملے، عوام پٹوار خانوں میں بیٹھے پرائیویٹ افراد کو رشوت دے رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کوٹے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں، رولز الگ اور عدالتی فیصلے الگ ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ رولز میں ترمیم کرنی پڑے گی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئینی ترمیم بھی کرنا پڑے گی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ 27ویں ترمیم آ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر پڑھے لکھے اور بغیر کوالیفکیشن کے لوگ کام کر رہے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہا کہ اگر پٹواری نہ بچے تو کام رک جائے گا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کوئی شخص کسی پوزیشن کے لیے ناگزیر نہیں ہے، پاکستان 25 کروڑ کا ملک ہے، لوگ ریٹائر بھی ہوتے ہیں، فوت بھی اور ڈسمس بھی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کچھ وقت دیا جائے، تعیناتیوں تک نظام چلانا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع پاکستان میں گدھوں کی گنتی مکمل، پنجاب تمام صوبوں پر بازی لے گیا آسٹریلیا کا ستمبر میں جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان ترکیہ سمیت مختلف ممالک میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ گلگت: دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گر گیا، ملبے تلے دب کر8 رضاکار جاں بحق امریکی صدر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رکیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پٹوار خانوں میں اسلام ا باد

پڑھیں:

سپریم کورٹ  نے ٹی آر جی پی کے الیکشن کرانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی

سپریم کورٹ  نے ٹی آر جی پی  کے الیکشن کرانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہا کہ الیکشن کرانے کا معاملہ بھی زیر سماعت کیس کا حصہ ہے، تمام فریقین کو سن کر ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔

دوران سماعت کیس سے متعلق سوشل میڈیا کے تبصروں کا حوالہ دیا گیا، جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ کمرہ عدالت سے باہر جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بات نہیں کریں گے، سوشل میڈیا کو دیکھ کو دیکھ کر عدالت نہیں چلا سکتے، عدالتی روسٹر کو ذاتی اسکرونگ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

وکیل گرین ٹری ہولڈنگ کمپنی نے مؤقف اپنایا کہ ضیاء چشستی کے جمع کرائے گئے جواب کی کاپی ہمیں نہیں ملی، احسن بھون نے کہا کہ عدالت کوئی ایک تاریخ طے کر لے تاکہ سب کو سن کر فیصلہ ہوسکے۔

جسٹس نعیم اختر افغان  نے کہا کہ اگلے ہفتے بینچ کے ممبر سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ہونگے، عدالت نے کیس کی سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈپٹی کمشنر ملیر کی کارروائی، رائس ملز  سے ذخیرہ کی گئیں گندم کی بوریاں برآمد، ملز سیل
  • ایک سال سے کہانیاں سنائی جارہی ہیں، سات دن میں خالی آسامیاں پُر کریں، جسٹس محسن اختر کیانی ڈپٹی کمشنر پر برہم
  • پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس ؛عدالت کی ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت 
  •  اسلام آباد میں  ایک شخص فیلڈ مارشل سے پیار کے اظہار کیلئے ٹاور پر چڑھ گیا
  • چیئرمین سی ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کروں تب کام ہو گا: جسٹس محسن اختر
  • اختر مینگل پر سفری پابندی غیرقانونی قرار‘ نو فلائی لسٹ سے نام نکالنے کا حکم
  • سپریم کورٹ  نے ٹی آر جی پی کے الیکشن کرانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی
  • فلڈریلیف کیمپس سے متاثرین سیلاب کی گھروں میں واپسی ہوچکی ہے، ڈپٹی کمشنر ملتان 
  • کیا ممکن ہے کوئی افسر سندھ میں ترقی نہ لے سکے‘ اسلام آباد کر مل جائے: جسٹس محسن
  • صحیح جج تعینات ہوں گے تو اعلیٰ عدالتوں تک چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی‘ جسٹس محسن کیانی