ہونہار سکالر شپ پورٹل پھر کھول دیا، طلبہ کو اُڑان کیلئے پر دیئے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے طلبہ کے نام ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کے لیے ہونہار سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔ الحمدللہ ہونہار سکالرشپ پروگرام سے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو پھلنے پھولنے اور اڑان کے لیے پر دئیے گئے ہیں۔ 50 ہزار طلبہ پہلے ہی اپنے ہونہار سکالر شپ سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ مزید 30 ہزار ہونہار سکالر شپ دئیے جائیں گے۔ اس کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔ گزشتہ سال سے ہونہار سکالر شپ پروگرام 67 فیوچر پروف ڈسپلنز میں طلبہ کے لیے نئے دروازے کھول رہا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب میں طلبہ کو وہ صلاحیتیں اور مواقع دئیے جارہے ہیں جن کے نوجوان حقدار ہیں۔ ہونہار سکالر شپ کے اگلے فیز کے لیے پورٹل پھر کھل چکا ہے۔ طلبہ یقین کے ساتھ ہونہار سکالرشپ کے لیے اپلائی کریں اور شوق کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔ طلبہ جو حاصل کرنا چاہتے ہیں اس پر یقین کرنے سے کبھی باز نہ آئیں۔ طلبہ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے بڑا فخر ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کی پہلی ٹورزم شاہراہ ''واہگہ ہیریٹیج کوریڈور'' کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔ قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر (زیرو لائن) تک تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ 13 کلومیٹر طویل اس منصوبے پر اب تک 28 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ لاکھوں شہریوں کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے سڑک کو اطراف سے وسیع کیا جارہا ہے۔ دورویہ ٹورزم شاہراہ 68 فٹ چوڑی ہے جس کے دونوں اطراف 20 فٹ چوڑی سروس روڈز بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔ 22کلومیٹر سے زائد طویل آر سی سی ڈرینج سسٹم، 10 کلومیٹر آرائشی دیوار کی تعمیر کے علاوہ جدید سولر سٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جارہی ہیں۔ جنوری میں شروع ہونے والا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ٹریفک میں روانی کے ساتھ ساتھ منصوبے کی تکمیل سے واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم ہوں گی۔ لاکھوں لوگ روزانہ واہگہ ہیریٹیج کوریڈور استعمال کرتے ہیں۔ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آمد پر پاکستانی ثقافت، سیاحت اور خوبصورتی کے منفرد رنگ نظر آئیں گے۔ شہری سفر کے دوران قومی ہیروز کے پورٹریٹس اور روشنیوں سے مزین خوبصورت رنگ دیکھ سکیں گے۔ شاہراہ پر اب تک 2850 ملین روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔ شاہراہ کی تعمیر اور نئے سیوریج نظام کی تنصیب سے اہل علاقہ کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ژوب، بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے مزید 14 دہشت گرد واصلِ جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر۔ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور بہادری پاک وطن کی حقیقی ڈھال ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ فتنہ الخوارج کے ہر کارندے کا خاتمہ کرنے کے لئے پوری قوم پر عزم ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ شریف نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا آج اس کی تعبیر رونما ہورہی ہے۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان اقوام عالم میں سورج کی طرح چمک رہا ہے۔ مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں۔ مریم نواز کے ہر منصوبے میں شفافیت اور عوامی خدمت واضح نظر آتی ہے۔ علامہ اقبال کا فلسفہ اور نظریہ پاکستان کے قیام کا باعث بنا۔ شاعر مشرق نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں الگ وطن کی سوچ بیدار کی۔ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا آج اس کی تعبیر رونما ہورہی ہے۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان اقوام عالم میں سورج کی طرح چمک رہا ہے۔ پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا آج اس کی جھلک نمایاں نظر آرہی ہے۔