2025-04-26@07:54:19 GMT
تلاش کی گنتی: 55
«شریف نے کہاکہ»:
سابق وزیراعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ حالات کا سامنا غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، ہم نے جب ملک کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا۔ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس مقام پر پہنچا، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے بچایا۔ یہ بھی پڑھیں طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود نواز شریف نے اپنی صحت سے متعلق کیا کہا؟ نواز شریف نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کردیا، ملکی ترقی کے لیے سب کو کردار...
اسلام آباد: سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی آمد پر سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا ۔ دونوں ر ہنماؤں نے ایران کے روحانی رہبر سید علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔ محمد علی درانی نے سیستان (ایران) میں 12 اپریل کو قتل ہونے والے 8 مزدوروں سے متعلق بات چیت کی ۔ محمد علی درانی نے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ان شہید مزدوروں کے اہل خانہ کے جذبات سے ایرانی سفیر کو...
اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر ہونے والی بریفنگ میں رو رہے ہیں تو کابینہ نے اسے کیوں منظور کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ اگر صوبے کے مفاد میں نا ہوا تو وزیراعظم سے بات کریں گے،2017 کا ایکٹ بھی انسان کا بنایا ہوا قانون ہے جس میں خامیاں ہوسکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں مائنز اینڈ منرلز بل کا معاملہ: اے این پی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان انہوں نے کہاکہ آج مائنز اینڈ منرلز پر بریفنگ کا دوسرا اجلاس تھا، آج اگر حکومتی ارکان بریفنگ میں رو رہے ہیں تو کابینہ نے کیوں اسے منظور کیا۔ ڈاکٹر عباداللہ نے...

نہروں کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیں گے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائےگا، پیپلزپارٹی سے تمام معاملات پر مشاورت کی جائےگی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاق جو بھی منصوبہ بندی کرے گا اس پر اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی، ملک کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں حکومت متنازع نہری منصوبہ روکے ورنہ ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو خبردار کردیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے، تمام معاملات پر اس سے مشاورت کی جائے گی، نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے متنازع منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پیپلزپارٹی سے بات چیت کرکے مسئلے کا حل نکالا جائے، ہم وسائل کی منصفانہ تقسیم پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا بہت احترام ہے لیکن انہیں ذمہ داری سے بات کرنی چاہیے، کیوں کہ وہ وفاق کا حصہ ہے اور آئینی عہدوں پر موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1991 میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فی الفور دریائے سندھ پر متنازع کینالز منصوبہ نہ روکا گیا تو ہم ساتھ نہیں چل سکیں گے، وزارتوں کو لات مارتے ہیں۔ حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو پھر ہمیشہ کی طرح مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں وی نیوز ڈیبیٹ: نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے وزرائے آبپاشی کے درمیان دلچسپ بحث انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بھی اپنے دور میں دریائے سندھ سے 2 کینالز بنانے کی منظوری دی تھی،...

9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کا کیس ؛وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ہوئی،وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا، لطیف کھوسہ نے کہاکہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ 4ماہ میں ٹرائل مکمل ہو؟چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ایسا مت کہیں،قانون روزانہ انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کاکہتا ہے ،لطیف کھوسہ نے کہاکہ عدالت کے 4ماہ کےحکم سے ٹرائل اپ سیٹ ہوگا، چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل متعلقہ ہائیکورٹ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کررہی ہیں، افغان حکومت دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان برادر اور ہمسایہ ملک ہے، اب یہ افغانستان پر منحصر ہے کہ ہمسایے کے طور پر رہتا ہے یا تنازعات کے ساتھ۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان افغانستان کے لیے اپنی خدمات بیان کرنے میں کمزور ہے، فخر کاکاخیل شہباز شریف نے کہاکہ دوحہ معاہدہ تھا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی، ہم نے افغان عبوری حکومت کو کئی بار اس حوالے سے پیغام بھی بھیجا ہے۔ پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے...
پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں نے اختر مینگل کی جانب سے نواز شریف کے خلاف بیان کو احسان فراموشی قرار دے دیا۔ اختر مینگل کی جانب سے نواز شریف سے متعلق گفتگو پر مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی۔ یہ بھی پڑھیں نواز شریف بلوچستان آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں ہے کیا؟ سردار اختر مینگل اس موقع پر سلیم کھوسہ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو حقائق بتانا چاہتے ہیں، اختر مینگل مفادات کی سیاست کررہے ہیں، ہم نے ہمیشہ ان کو احترام دیا لیکن ان کی جانب سے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو منفی جواب دیا گیا۔ سلیم کھوسہ نے کہاکہ اختر مینگل نواز شریف پر تنقید کے نشتر...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ جامع مشاورتی عمل سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول انشااللہ جلد ممکن ہوگا، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں برآمدات میں اضافے پر مشاورت و تجاویز پیش کی گئیں، شرکانے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chaired a meeting of the Economic Advisory Council in Islamabad earlier today. pic.twitter.com/LeXIZ2wKCB — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) April 9, 2025 یہ بھی پڑھیں صدر مملکت اور وزیراعظم کا ملکی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آئی ایم...
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سےملاقاتیں کرانے یا روکنے میں ہماراکوئی کردارنہیں، کوئی بیک ڈورڈپلومیسی نہیں چل رہی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ بانی پی ٹی نے اپنے لئے خود مشکلات پیداکی ہیں، این آراونہیں لینا،ڈیل نہیں کرنی توپھراسٹیبلشمنٹ کے پاس کیوں جاتے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ ہم نوازشریف سے ملاقات کے لئے جاتے تھے کئی مرتبہ ملاقات نہیں کرنے دی گئی، صرف ملزم عمران خان قانون کا لاڈلہ نکلا ،جتنی ان کے ساتھ جیل میں ملاقاتیں ہوئی کسی سیاست دان کےساتھ نہیں ہوئیں۔ ایک سوال پر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں کسی امریکی وفدکی ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ایسانہیں کہ نوازشریف...

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی مسلسل کوشش کررہی ہیں، خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی زیرتعمیر نئی عمارت کا دورہ کرکے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمحمودایاز،ایم ایس،پروفیسرابراراشرف ودیگر فیکلٹی ممبران موجودتھے۔لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ پر آئی ڈیپ کی ٹیم نے صوبائی وزیر کو تازہ پیش رفت بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ صحت کے عالمی دن کے موقع پر ہم سب کو عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کرنا ہے، انسان کی صرف نیک نیتی...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں انتہائی مطلوب 9 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔(جاری ہے) گورنرنے دہشتگردوں کے انتہائی مطلوب سرغنہ کو ہلاک کرنے پر پاک فوج کی پیشہ ورانہ بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔گورنرنے کہاکہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے سیکیورٹی فورسز کا پختہ عزم قابل تعریف ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف، پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں ساڑے 7 روپے یونٹ کمی کی گئی ہے، جس سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک بڑا ریلیف ہے جو گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کیا گیا ہے، اللہ کا شکر ہے ہم نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس...
پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت پر حکومت کا ایک کامیاب سال مکمل ہونے پر صوبہ بھر کے تمام 36 اضلاع میں یوم تشکر منانے کے لیے خصوصی عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر پشاور یوم تشکر کے مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار ثابت ہوا ملک اور قوم کو ریلیف صرف نواز شریف اور شہباز شریف کی دے سکتے ہیں، ناممکن کو ایک بار پھر ممکن کر...
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاہےکہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ سال اسی ماہ یہ شرح 20.7 فیصد تھی،اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے،اس سال ماہ رمضان کے دوران بھی شرح مہنگائی گزشتہ کئی دہائیوں کی کم ترین ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کا ثبوت ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات بھی سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، دعا ہے کہ یہ ہمارا آخری پروگرام ہو کیوں کہ قرضوں سے قومیں ترقی نہیں کرتیں۔ پرائم منسٹرڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہنر مند نوجوانوں کی بدولت ملک کا مستقبل شاندار بنائیں گے، اگر دیگر ممالک کے پاس تیل، گیس اور معدنیات کے وسائل ہیں تو ہمارے پاس کروڑوں نوجوان ہیں جو پاکستان کا سرمایہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ، 2 ارب ڈالر ملیں گے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ سرمایہ نچھاور کریں گے تو پاکستان دنیا کا سب سے ترقی یافتہ ملک بنے گا،...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایف بی آر کی جانب سے 34.5 ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزرا اور افسران کی پذیرائی کرتے ہوئے مستقل نظام کی تشکیل کے لیے لائحہ عمل طلب کرلیا۔ وزیراعظم نے وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، مشیر وزیرِ اعظم ڈاکٹر سید توقیر شاہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوصال، سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، ڈائیریکٹر جنرل انٹیلیجینس بیورو فواد اسداللہ خان، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جان محمد اور متعلقہ تمام افسران کی اس تاریخی ریکوری کے لیے اقدامات کی خصوصی تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں خفیہ بینک اکاؤنٹس...

جعفر ایکسپریس پر حملے سے متاثر ٹریک کی بحالی مکمل، کل سے ٹرین آپریشن بحال ہو جائےگا، وزیر ریلوے حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ٹریک کی بحالی مکمل ہوچکا ہے، کل(منگل) سے پاکستان ریلوے کا آپریشن شروع کردیا جائے گا، اور بلوچستان میں ٹرین کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جائےگی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، غیر ملکی امداد پر پلنے والی پی ٹی آئی بھارتی پروپیگنڈے کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے بڑھاتے ہوئے نظر آئی، ریلوے ملازمین کی پینشن میں کچھ مشکلات ہیں وہ جلد دور کرلیں گے۔ یہ بھی پڑھیں سانحہ جعفر ایکسپریس، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشروط...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کے لیے بڑے ریلیف کی تیاری بھی کرلی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پیٹرولیم کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں گیس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی انہوں نے کہاکہ یہ اقدام ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا، بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے...
اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ پرویز خٹک کو وزیربنانے کا فیصلہ ن لیگ کا نہیں،وزیرداخلہ محسن نقوی خود بتائیں گے کہ ان کا کس پارٹی سے تعلق ہے؟سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمیدنے ایک بریفنگ میں کہاتھاکہ طالبان کو واپس آنےکا موقع دیاجائے ،وہ یہ بات اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر)قمرجاویدباجوہ کی منظوری کے بغیرنہیں کرسکتے تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی دورحکومت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ان کیمرہ بریفنگ ہوئی تھی،اجلاس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی ،صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے ،اس بریفنگ میں اس وقت کے آرمی چیف قمرجاویدباجوہ موجود تھے ،اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے آنامناسب...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وژن 2035 کے تحت پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، اور ضد و نفرت کی سیاست دفن کرنا ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم اور وزرا نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے رہ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے 2029 تک ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 2353...

خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کا نیاباب ہے، وزیراعظم شہبازشریف کاسپارکو اورچین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ اورپہلے پاکستانی خلا باز کو چین کے خلائی سٹیشن تک لے جانے کااقدام پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،سمجھوتہ سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی ہو رہی ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبہ کے ذریعہ پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے، سپارکوکوپاک چین خلائی تعاون سے بھرپورطریقے سے استفادہ کرنا ہو گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں قومی خلائی ایجنسی، پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن اور عوامی جمہوریہ چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغانستان میں امن و استحکام کو خطے کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ ازبکستان میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ پاکستان اور ازبکستان کی خوشحالی اور ترقی ہمارا مشترکہ عزم ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ ہم نے ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا ہے، شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، جبکہ شرح نمو میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ازبکستان کو کراچی...
اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں بہت سے لوگ ٹکراؤکی سیاست چاہتے ہیں، ٹکراؤکی سیاست کا غصہ ہم پر اور بانی پی ٹی آئی پرنکلتاہے، مولانافضل الرحمان ٹکراؤ کے حامی نہیں انکاہمارے ساتھ احتجاج میں آناشیخ چلی کاخواب ہے،اپنی بات پر قائم ہوں نوازشریف کو غلط سزاہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ لڑائی دلیل سے لڑی جاتی ہے،پنجاب کی قیادت کو انقلابی بنناپڑے گا، عیدسے پہلے پی ٹی آئی ہاوس ان آرڈرکرناہوگابصورت دیگرعیدکے بعد بھی احتجاجی تحریک نہیں چل سکے گی تاہم انہوں نے کہاکہ جو بھی احتجاج ہوپاکستان میں ہوناچاہئے۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات کاخاطرخواہ فائدہ نہیں ہوگا،وکلاء کو دی گئی...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک ریاض کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کرنے کی ہمت کی ہے تو اسے سراہنا چاہیے، کیونکہ ماضی میں میری حکومت کسی کو ملک ریاض کے خلاف کارروائی کی جرات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ملک ریاض کے خلاف ریفرنسز دائر ہوئے ہیں، ورنہ اس سے قبل ریفرنس تو کیا ان کے خلاف کبھی درخواست بھی دائر نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا رانا ثنااللہ نے کہاکہ عارف علوی صدر بننے سے پہلے جیسے تھے صدر بننے کے بعد بھی...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام فرد واحد نہیں بلکہ پوری ٹیم کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا، معیشت کی پائیدار ترقی کے حوالے سے مزید محنت کے لیے پُرعزم ہیں، خطے میں تجارت کے فروغ کی موجودہ استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کونسل ارکان نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل کے لیے تجاویز بھی دیں۔ یہ بھی پڑھیں ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے رہ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ صنعت، زراعت، آئی ٹی کی ترقی، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ حکومت...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرنے والی بلوچستان کی طالبات نے ان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت، تعلیم اور دیگر شعبے دوسرے صوبوں سے بہتر ہیں۔ بدھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے بلوچستان کے مختلف کالجز کی طالبات اور فیکلٹی ممبرز نے ملاقات کی۔ “وزیر اعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif سے بلوچستان کے مختلف کالجز کی طالبات اور فیکلٹی ممبرز کی ملاقات” ملاقات کرنیوالوں میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کی یونیورسٹیوں، کالجز، ٹیکنکل ایجوکیشن کے 49 طالبات اور 14خواتین اساتذہ شامل !! pic.twitter.com/clXwv4y15X — ???????????????? ???????????????? (@_A_nam) February 19, 2025 ملاقات کرنے والوں میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کی یونیورسٹیوں، کالجز، ٹیکنکل ایجوکیشن کے 49 طالبات اور 14 خواتین اساتذہ شامل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیاچار سال فوجی عدالتیں قائم رہنے سے دہشتگردی ختم ہوگئی،لطیف کھوسہ نے کہاکہ اکیسویں ترمیم کو جنگی صورتحال اور2سال مدت کی وجہ سے کالعدم قرار نہیں دیا گیا، جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ آپ کچھ اور بات، یہاں کچھ اور بات کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت لطیف کھوسہ نے کہاکہ آپ کے سامنے ہیں 26ویں ترمیم کیسے پاس ہوئی،آپ فیصلہ دیں ہم فیصلہ پر عملدرآمد کرائیں گے،سویلین کا ٹرائل ختم کرنے پر عوام آپ کے شیدائی ہو جائیں گے، وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ 26ویں ترمیم کیسے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے وفد نے پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے اشاریوں کی تعریف کی ہے، ہم مل کر کام کریں گے تو معاشی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گیلپ سروے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کا بتایا گیا۔ یہ بالکل درست ہے کہ آگے بڑھنے کے لیے ملک میں سازگار حالات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے، کیونکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اس کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ میں نے گزشتہ دنوں لاہور میں لیفٹیننٹ حسن اشرف شہید کی نماز...

جنرل باجوہ نے ثاقب نثار کو استعمال کرکے نواز شریف کو نکالا، شیر افضل مروت سابق وزیراعظم کے حق میں بول پڑے
پی ٹی آئی سے نکالے گئے قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے وزارت عظمیٰ سے نکالا جس کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں عمران ریاض جیسے ’ناسور‘ کو بے نقاب کرنا فرض سمجھتا ہوں، شیر افضل مروت شیر افضل مروت نے کہاکہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالنے میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو اگر ایون فیلڈ یا پاناما پر نکالا جاتا تو بات ٹھیک تھی لیکن انہیں تو بیٹے...
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننا ہر ممبر اسمبلی کی خواہش ضرور ہوتی ہے لیکن میں نے کبھی عہدوں کا لالچ نہیں کیا۔ ’وی نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے طلبا یونین سے اپنی سیاست کا آغاز کیا، اور پھر لوگوں کے اصرار پر انتخابات میں حصہ لیا۔ ہم نے لوگوں کو شعور دیا اور بتایا کہ آپ کے حقوق کیا ہیں، جس میں کامیابی ملی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نظریے کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں، ہمارے قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو تاریخ میں آج بھی زندہ ہیں، جبکہ ایوب خان کی کسی کو یاد نہیں۔ ’مرکزی لیڈر شپ کے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، غزہ میں جاری نسل کشی کے دوران 50 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، فلسطین کا دارالحکومت القدس الشریف ہی ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، پائیدار امن صرف دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ اڑان پاکستان منصوبہ” کو قومی اقتصادی تبدیلی کا منصوبہ قرار دیا جو پاکستان کی معاشی ترقی اور معاشی نمو میں اضافے کا باعث بنے گا، سات دہائیوں کے دوران پاکستانی قوم کو بے شمار چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں،شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی،لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ،نوازشریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں،شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں،لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن...
لاہور (صباح نیوز)الحمدللہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انتخابات کے انعقاد کاایک سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف اور وزیراعظم محمد شہبازشریف کوخراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ قائدمحمد نوازشریف کے ویژن اور وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر خوش آئند ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود ناممکن کو ممکن بنانے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں – برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، معاشی معجزے کے مترادف ہے۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)الحمدللہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انتخابات کے انعقاد کاایک سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف اور وزیراعظم محمد شہبازشریف کوخراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ قائدمحمد نوازشریف کے ویژن اور وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر خوش آئند ہے،وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود ناممکن کو ممکن بنانے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔ برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، معاشی معجزے کے مترادف ہے۔پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا انعقاددہائی کا بڑا واقعہ ہے۔(جاری ہے) شرح سود اور کرنٹ اکاؤنٹ...
حیدر آباد: جماعت اسلامی کے منتخب یوسی 124 چیئر مین آفاق نصر و دیگر پریس کلب میں کانفرنس کر رہے ہیں حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے یونین کمیٹی 124ٹاﺅن لطیف آباد کے چیئرمین آفاق نصر نے وائس چیئرمین نوید مغل، کونسلرز احمد فاروق، راشداعوان، طلحہ علی خان اور سلمان خان کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ٹی ایم سی شاہ لطیف ٹاﺅن گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے من مانیاں کرتے آرہے ہیں اور ٹیکس کا پیسہ کہاں خرچ کررہے ،کسی کو کچھ نہیں معلوم، ٹاﺅن کو بغیر کمیٹیوں کے چلایا جارہا ہے، ٹاﺅن کی فنانس کمیٹی کی عدم موجودگی میں ٹاﺅن کے فنانس کے معاملات کیسے چل رہا ہے۔ ٹی...
سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آرہی ہے، مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آرہی ہے۔ راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے نواز شریف اور مریم نواز سے لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر نواز شریف نے کہاکہ آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں۔ یہ بھی پڑھیں میڈیا سے دور نواز شریف کی آج کل جاتی امرا میں کیا مصروفیات ہیں؟ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام زیر غور آئے، ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج...
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں قیام امن کے لیے افغان قبائل سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری سے وفد افغانستان بھیجا جائےگا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا براہِ راست اثر خیبر پختونخوا خصوصاً قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کی وجہ کیا؟ اندر کی خبر جانیے نصرت جاوید سے انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد ہے، جس کے دونوں جانب پختون قبائل آباد ہیں۔ قبائلی اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ درپیش ہے، جسے حل کرنا خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کو سفارتی تعلقات...

رمضان شوگر ملز ریفرنس:درخواست گزار کا شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس فائل کرنے سے متعلق اظہار لاعلمی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کے دوران درخواست گزار نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس فائل کرنے سے متعلق اظہار لاعلمی کر دیا اینٹی کرپشن عدالت میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازکیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی. درخواست گزار نے ریفرنس فائل کرنے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نہیں جانتامیرے نام سے ریفرنس کیسے فائل ہوا،جج نے کہاکہ یہ کیسے ممکن ہے، آپ کو پتہ ہے کیا کہہ رہے ہیں؟آپ ہمیں یہ بات بیان حلفی میں بتا دیں، ہم آگے کارروائی کرتے ہیں.

رمضان شوگر ملز ریفرنس:درخواستگزار کا شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس فائل کرنے سے متعلق اظہار لاعلمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کے دوران درخواستگزار نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس فائل کرنے سے متعلق اظہار لاعلمی کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازکیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی،درخواستگزار نے ریفرنس فائل کرنے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نہیں جانتامیرے نام سے ریفرنس کیسے فائل ہوا،جج نے کہاکہ یہ کیسے ممکن ہے، آپ کو پتہ ہے کیا کہہ رہے ہیں؟آپ ہمیں یہ بات بیان حلفی میں بتا دیں، ہم آگے کارروائی کرتے ہیں۔ توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کی بریت کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی...
اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر پر حملہ کرنے والے ملزمان 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی گرفتار نہ ہوسکے، پیپلزپارٹی نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی۔ اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے مظفرآباد میں وزرا حکومت جاوید ایوب اور جاوید بڑھانوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سابق امیدوار اسمبلی کے قریبی رشتہ دار پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے جس پر سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکی دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں اسپیکرز فورم کا لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس، 3 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم انہوں نے کہاکہ میں نے انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا، اور پھر میرے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں۔ ان رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔ پی ٹی آئی سے مذاکراتی کے لیے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے معاملات آگے نہ بڑھ سکے وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کو ہنگاموں، محاذ آرائی اور تصادم کی نہیں، مفاہمت اور ہم آہنگی کی ضرورت...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عادل بازئی کی رکنیت بحالی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب وزیراعظم شہباز شریف نااہل ہونے جارہے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عادل بازئی اور ان کی فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا انہوں نے کہاکہ آزاد رکن کو کسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے 3 دن کی مہلت دی جاتی ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے جمع کرایا گیا بیان حلفی اگر ٹھیک بھی ہو تو ایک دن کی تاخیر سے جمع...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں دانش اسکولز سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں دانش اسکول کا آغاز ہوجائےگا، پونچھ اور نیلم میں بھی منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں زلزلہ 2005: سعودی امداد کے سبب آزاد کشمیر میں زندگی و تعلیم رواں دواں انہوں نے کہاکہ دانش اسکول پسماندہ اور مستحق بچوں کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہوگا، یہ نواز شریف کا منصوبہ تھا جس کے تحت ملک میں اب تک ہزاروں بچے اور بچیاں فارغ التحصیل ہوکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ اگر دانش اسکولوں کا قیام عمل...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا، وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزاد فضا میں سانس لیں گے۔ کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کی کمٹمنٹ الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بھی کشمیر کاز کے ساتھ وابستگی غیرمتزلزل ہے۔ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں دانش اسکول کا آغاز ہوجائےگا، پونچھ اور نیلم میں بھی منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کبھی بھی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ نہیں...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف نےاپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانےکا مشن سونپ دیا ہے، بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی کے نے کہاکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیرموثر بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے، وزراء اپنےحلف کا پاس رکھ کرپی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات پرسیاست نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ آرمی چیف سے ملاقات کے بعد سے مسلم لیگ ن کے کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے، کچھ شرپسندھ عناصر مذاکرات ناکاما بنانے پر عمل...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے تیراہ ، ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔(جاری ہے) جمعرات کوجاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے ان آپریشنز میں 22 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے پی ٹی آئی کل اپنے تحریری مطالبات پیش کرےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بال ہمارے کورٹ میں آئی تو اس کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں گے، گنتی کے لحاظ سے مذاکرات کا کل تیسرا روز ہے لیکن عملا پہلا دور ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان سیاسی قیدی، امید ہے جلد کوئی خوشخبری سامنے آئےگی، بیرسٹر گوہر انہوں نے عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیل کے اندر ملاقات کا اپنا ضابطہ موجود ہے، ہم بیسیوں مرتبہ نواز شریف سمیت...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں آصف زرداری نے سہولت کاری کی لیکن سزا عمران خان کو سنائی جارہی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ کہا جاتا ہے یہ رقم عمران خان نے چوری کرلی، جبکہ انلینڈ کی ایجنسی کا مؤقف ہے کہ یہ رقم پراپرٹی ٹائیکون نے حسن نواز کو رشوت کے طور پر دی تھی، اگر ایسا ہے تو پھر نواز شریف کو بھی جواب دینا چاہیے۔ علیمہ خان نے کہاکہ پراپرٹی ٹائیکون نے این سی اے سے ڈیل کرکے یہ رقم پاکستان واپس لائی جس سے ملک کا فائدہ ہوا۔ جو جرمانہ عائد...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جوکہ نومبر 2024 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہیں، دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ شہباز شریف نے کہاکہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بہت سی قوتیں ہیں جو دلوں میں رخنے ڈالتی ہیں، اسی لیے شہباز شریف نے وسوسوں کا لفظ استعمال کیا تھا۔ وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کو سامنے رکھیں تو یقین اور ایمان کا نور کبھی نہیں بھرتا، دلوں میں وسوسے تو رہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں فوج کا حکومت سے جو تعاون ہے ساری زندگی نہیں دیکھا، وسوسے بھی ہیں پر دعا ہے شراکت جاری رہے، وزیراعظم ’ہمارے ہاں صبح حکومتیں ہوتی ہیں اور شام کو نہیں ہوتیں۔ شہباز شریف نے اگر وسوسے کا لفظ استعمال کیا تو میں سمجھتا ہوں کہ بہت سی قوتیں ہیں...