طویل پرچھٹی پر گئے ریلوے افسران سے گھر خالی کرائیں گے‘حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ریلوے کے جو افسران لمبی چھٹی یا ڈیپوٹیشن پر گئے ہیں ان سے ریلو ے کے سرکاری گھر خالی کرائیںگے ،ریل کاپ سے اپنا کام ہو نہیں رہا تھا باہر سے ٹھیکے لے رہی تھی اس لیے بند کردیاہے۔قائمہ کمیٹی نے ضلع مظفر گڑھ میں ریلوے کی زمین پر قبضہ کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں ایس ایم بی آر کو طلب کرلیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کااجلاس چیئرمین رائے حسن نواز کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ضلع مظفر گڑھ میں ریلوے کی کچھ اراضی ضلعی انتظامیہ کے زیر استعمال ہونے سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا۔ جمشید دستی نے کہاکہ 1992-93 میں مقبوضہ لکھ کر ریلوے کی زمین پر قبضہ کرلیا گیا،چاروں طرف ریلوے کی اراضی ہے، ایک جگہ انہوں قبضہ کرلیا۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے سوال کیاکہ یہ زمین کس کی ملکیت ہے؟ جس پر کمشنر ڈی جی خان نے کہاکہ کاغذوں میں یہ زمین سینٹرل حکومت کی ملکیت ہے،جس پر وزیر ریلوے نے کہاکہ اس پر ہائیکورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کریں۔جمشید دستی نے کہاکہ ان کی رپورٹ کے مطابق ایک جگہ خالی پڑی تھی، ڈپٹی کمشنر نے اس کو استعمال میں لایا، کمیٹی نے معاملے پر آئندہ اجلاس میں ایس ایم بی آر کو طلب کرلیا۔ریلوے اسٹیشنز پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ ریلوے حکام نے بتایاکہ تمام بڑے اسٹیشنز پر الیکٹرک واٹر کولر انسٹال ہیں، وزیر ریلوے نے بتایاکہ جینیٹوریل سروسز آوٹ سورس کی ہیں، ملتان، خانیوال، لاہور، راولپنڈی اسٹیشنز پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کئے ہیں، فوڈ کوالٹی کو یقینی بنایا ہے، جتنے سیلونز تھے عام لوگوں کے استعمال کے لیے رکھ دیئے ہیں،جو لوگ 1400 دنوں کی چھٹی پر گئے ہیں یا ڈیپوٹیشن پر گئے ہیں وہ ہمارا گھر خالی کریں۔رکن کمیٹی وسیم قادر نے کہاکہ 47 افسران ڈیپارٹمنٹ میں کام نہیں کر رہے ان کے پاس بڑی بڑی بڑی رہائشیں ہیں۔ریل کاپ، پریکس، اور پی آر ایف ٹی سی کو بند کرنے سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ۔حنیف عباسی نے کہاکہ ریل کاپ سے اپنا کام ہو نہیں رہا تھا باہر سے ٹھیکے لے رہی تھی، پی آر ایف ٹی سی اور ریلوے متوازی کام کررہے تھے، پریکس ٹکٹ بیچ رہی تھی، رائٹ سائزنگ کے حوالے سے 18000 آسامیاں ڈیلیٹ کر دی ہیں، ایم ایل ون کی اپگریڈیشن کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ۔حنیف عباسی نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا دو سے اڑھائی گھنٹے میں کیسے پنڈی سے لاہور اور لاہور سے پنڈی پہنچ سکتے ہیں، میں نے کہا ہمارے پاس وہ ٹرین موجود ہے جو 160 کلو میٹر کی رفتار تک چل سکتی ہے، ٹریک نہیں ہے، ہم نے 8 برانچ روٹس بھی ان کو بتائے، چالیس اسٹیشنوں پر وائے فائی فری لگنے جارہا ہے، کراچی سے روہڑی تک کے معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں،ہم ایم ایل ٹو کی خوشخبری بھی دیں گے،تمام ریسٹ ہاوسز کو آٹ سورس کرنے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حنیف عباسی نے وزیر ریلوے کمیٹی کو ریلوے کی نے کہاکہ
پڑھیں:
بھارت نے خود سیز فائر کی درخواست کی مگر اس کی سیاسی قیادت کو سیز فائر ہضم نہیں ہورہا.اسحاق ڈار
کوالالمپور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے خود سیز فائر کی درخواست کی مگر اس کی سیاسی قیادت کو سیز فائر ہضم نہیں ہورہی ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام حملے پر بھارت کی جانب سے پاکستان کا نام نہیں لیا گیالیکن سارے اقدامات پاکستان مخالف تھے بھارت نے ہمارے خلاف جو اقدامات کیے ہم نے بھی وہی اقدام بھارت کیخلاف کیے.(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس بار دنیا بھرمیں بھارتی بیانیہ ناکام بنادیا ہم باور کرادیا کہ بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑا جا سکتا ہے کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے نائب وزیراعظم نے کہاکہ پہلگام واقعے کے چار روز بعد وزیراعظم نے بھارت کو تحقیقات کی پیش کش کی لیکن اب تک جواب نہیں آیا بھارت نے پہلے ہمارے سفارتکاروں کو نشانہ بنایاپھر بھارت نے کسی بین الاقوامی ضابطے کے بغیر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا جس پر بھارت کے لیے فضائی حدود بند کی. انہوں نے کہاکہ بھارت نے خود سیز فائر کی درخواست کی تھی مگر بھارت کی سیاسی قیادت کو سیزفائر ہضم نہیں ہورہی انہوں نے کہاکہ مودی کہتے تھے بھارت کو رافیل مل جائے تو کوئی ہاتھ نہیں لگاسکتا، پاک فضائیہ نے بھارت کے 4 رافیل طیارے مار گرائے انہوں نے کہا کہ ماننا پڑے گا دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھالیا ہم دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، افغانستان جاکر چائے پینے اور سرحد کھولنے سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچادہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں. اسحاق ڈار نے باور کرایا کہ پاکستان کو جی ٹوئنٹی میں شامل کرانا ہدف ہے اور اس کے لیے معاشی ڈپلومیسی وقت کی ناگزیر ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی پاکستان کا سفیر ہے، پاکستانی برادری سے ملکر خوشی ہوئی، پاکستانی کی معاشی صورتحال انہتائی خراب تھی، خراب معاشی صورتحال کے باوجود ہم نے ٹیک آف کیا، پاکستان میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے اسحاق ڈار نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف ریفارمز پروگرام مکمل ہوا، معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کوششیں ہورہی ہیں پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے.