عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے دعوی کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان تحریک انصاف پر اربوں ڈالر انویسٹ کیے ہیں، اور یہ جماعت دہشتگردوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے جبکہ عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اسلام آباد سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، اس جنگ میں ہم نے 90 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں، اس دوران ہمارے بہادر جوان و افسران اور معصوم شہری شہید ہوئے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس جنگ کے دوران کچھ لوگ دہشت گردوں کی سہولت کاری اور افواج پاکستان کی قربانیوں کی توہین کرتے رہے، پاکستان میں ایک ایسی جماعت نے جنم لیا جس نے اپنے اداروں پر منظم سازش کے تحت حملے کیے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے ساتھ ساتھ ایک جنگ ہمیں فتنہ النتشار کیخلاف بھی لڑنا پڑی گی، بھارت معرکہ حق میں شکست کے بعد ربوں ڈالر کی انویسمنٹ کے ذریعے افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان میں دخل اندازی کی کوشش کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایک ساسی جماعت ان خوارج کی سرپرستی کر رہی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں خوارج کے لیے محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔حنیف عباسی نے دعوی کیا کہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، عمران خان بھارت اور اسرائیلی میڈیا کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے ظاہری جنگ نہیں جیت سکتا، وہ عمران خان اور خوارج جیسی پراکسیز کے ذریعے ہمارے ملک میں عدم استحکام لانا چاہتا ہے، سربراہ پی ٹی آئی ملک دشمنی پر مبنی کردار ادار کر رہے ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان اقتدار کے لیے اتنا بھوکا ہوگیا ہے کہ ان کے ٹوئٹ بھی دہشت گردوں کے حق میں ہوتے ہیں، بانی تحریک انصاف نے دہشت گردوں اور اسرائیل کے خلاف، معرکہ حق اور فلسطین کے حق میں کوئی ایک ٹوئٹ بھی نہیں کیا، وہ دہشتگردوں اور شہدا کو برابر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کریں، ان کے دورِ حکومت میں 40ہزار دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا میں بسایا گیا اور کہا گیا کہ یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں، آج وہی تربیت یافتہ لوگ دھندھناتے پھر رہے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کی پوری ٹیم کرپشن، نارکوٹکس اور گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہے، اور اربوں روپے اکھٹے کر کے بیرون ملک بھیجے جا رہے ہیں۔انہوں نے صوبے میں دہشت گردوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا، اور جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں کے جنازوں میں بھی صوبائی سطح سے کوئی بھی شرکت نہیں کرتا، حنیف عباسی نے سوال اٹھایا کہ وہ کون ہیں جو دشمن کی خوشنودی حاصل کرنا اور کرپشن کا مال بنانا چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایمان مزاری نے جسٹس ثمن رفعت کو ہٹانے پر جسٹس ڈوگر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا ایمان مزاری نے جسٹس ثمن رفعت کو ہٹانے پر جسٹس ڈوگر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا جس کے ہاتھ میں موبائل ہے اس کے پاس اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے،نیتن یاہو قازقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد کر دی سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیوائوں کو تاحیات سکیورٹی دینے کا حکم واپس لے لیا یورپی ملک لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاونٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ریلوے حنیف عباسی عمران خان کا وزیر ریلوے

پڑھیں:

اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ریل سروس شروع کرنے کے منصوبے پر فوری پیش رفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہری صرف 20 منٹ میں جڑواں شہروں کے درمیان سفر کر سکیں گے، جس سے وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی کے صدر اسٹیشن تک ٹرین سروس کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے راولپنڈی سے بھوربن تک گلاس ٹرین کب تک شروع ہونے کی توقع ہے؟

فیصلہ کیا گیا کہ ٹریک کی فراہمی وزارت ریلوے کرے گی جبکہ سروس کا انتظام سی ڈی اے سنبھالے گی۔ منصوبے کے لیے جدید ٹرین امپورٹ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی فلاح کا بہترین اقدام ہے، جس کے ذریعے شہریوں کو تیز، محفوظ اور آسان سفر میسر ہوگا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کو وزیراعظم شہباز شریف کے عوامی ریلیف ویژن کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہزاروں شہریوں کو معیاری سفری سہولت حاصل ہوگی۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ٹرین سروس شہریوں کے لیے کم خرچ اور تیز رفتار سفری سہولت ہوگی اور اس سے سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی نمایاں حد تک کم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے لاہور میں پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ایس آر ٹی کا کامیاب تجربہ

اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری ریلوے، چیئرمین سی ڈی اے، کمشنر راولپنڈی، کمانڈنٹ و ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد سے راولپنڈی ٹرین پاکستان ریلویز

متعلقہ مضامین

  • ریلوے میں اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گی ، حنیف عباسی
  • پی ٹی آئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
  • ریلوے میں8 ماہ کے دوران اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گے: حنیف عباسی
  • بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حنیف عباسی
  • عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاونٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل
  • اب اسلام آباد سے صرف 20 منٹ میں راولپنڈی پہنچنا ممکن، لیکن کیسے؟
  • اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟