پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر مملکت سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ ریاض کے الیمامہ پیلس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تاریخی تعلقات، خطے کی صورتحال اور مشترکہ تعاون پر تفصیلی گفتگو کی۔
اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ (SMDA) پر دستخط کیے، جو پاک سعودی تعلقات میں ایک نئے دور کا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
کسی بھی ملک پر ہونے والی جارحیت کو دونوں ممالک پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔
دفاعی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ مشترکہ سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، ایک ملک پر جارحیت دونوں کے خلاف تصور ہوگی
خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔
دونوں ممالک کی سلامتی اور دفاعی شراکت داری کو ادارہ جاتی بنیادوں پر مضبوط بنایا جائے گا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی قیادت اور عوام کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا بلکہ خطے میں امن و خوشحالی کے بھی نئے دروازے کھولے گا۔
سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط، کسی ایک ملک پر جارحیت دونوں کے خلاف تصور ہو گی
تاریخی معاہدے کے تاریخی لمحات pic.
— WE News (@WENewsPk) September 17, 2025
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی 8 دہائیوں پر محیط شراکت داری، بھائی چارے اور اسلامی یکجہتی کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو عملی اور مؤثر شکل دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں توازن اور استحکام کا نیا باب کھولے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اہم نکات کیا ہیں؟ تاریخی دفاعی معاہدہ، سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود محمد شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اہم نکات کیا ہیں تاریخی دفاعی معاہدہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود محمد شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان پاکستان اور سعودی عرب جائے گا
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات