وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی چیلنجز سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، اس کے لیے عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔

نیو انرجی وہیکل پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج ہے اور پاکستان کو اس سلسلے میں دنیا کی معاونت درکار ہے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں بستیاں مٹ گئیں، بادل پھٹنے، فلیش فلڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی سے جانی و مالی نقصانات ہوئے۔

وزیراعظم نے یاد دلایا کہ 2022 میں آنے والے سیلاب نے بھی سینکڑوں جانیں لیں اور اربوں روپے کی املاک تباہ کیں۔ اس سیلاب سے 30 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، حالانکہ پاکستان کا گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

تقریب کے دوران ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور برطانوی حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے پالیسی سازی میں معاونت فراہم کی۔ ان کے مطابق یہ نئی پالیسی حکومت کے ماحول دوست اقدامات کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہاکہ ہارون اختر نے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد جو پالیسی مرتب کی ہے، اس کے ذریعے طلبہ کو میرٹ پر الیکٹرک بائیکس دی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئی انرجی وہیکلز پالیسی انڈسٹری کی جدید کاری میں اہم کردار ادا کرے گی اور اس سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس پالیسی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں نمایاں کمی ہوگی اور فضائی آلودگی میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔

ہارون اختر کے مطابق سبز انقلاب پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور ہم دنیا کے سامنے خود کو ایک صاف اور سرسبز ملک کے طور پر پیش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ نئی انرجی وہیکلز پالیسی کا اجرا خواب کو حقیقت میں بدلنے کے مترادف ہے، وزیراعظم کے وژن کے تحت مشترکہ کاوشیں آج کامیاب ہوئیں اور پالیسی کو عالمی قوانین کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انرجی وہیکل پالیسی پیٹرولیم مصنوعات شہباز شریف عالمی برادری مدد ماحولیاتی چیلنجز ہارون اختر وزیراعظم پاکستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انرجی وہیکل پالیسی پیٹرولیم مصنوعات شہباز شریف عالمی برادری مدد ماحولیاتی چیلنجز ہارون اختر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ہارون اختر نے کہاکہ کے مطابق

پڑھیں:

وزیراعظم آج سے سعودیہ، امریکا اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونگے

وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب، امریکا اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امریکا میں 25 ستمبر کو امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے۔


متعلقہ مضامین

  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں، مقصد عمران خان کو تنہا کرنا ہے، علیمہ خان
  • وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ
  • وزیراعظم آج سے سعودیہ، امریکا اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونگے
  • ڈیجیٹل بینکاری سے معیشت مضبوط ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل بینک کے افتتاح پر خطاب
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات 25 ستمبر کو متوقع
  • شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات
  • اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ کرنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
  • قطر تنہا نہیں، عرب اور اسلامی دنیا اس کے ساتھ ہے، سیکریٹری جنرل عرب لیگ