جامع مشاورتی عمل سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول جلد ممکن ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ جامع مشاورتی عمل سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول انشااللہ جلد ممکن ہوگا، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں برآمدات میں اضافے پر مشاورت و تجاویز پیش کی گئیں، شرکانے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chaired a meeting of the Economic Advisory Council in Islamabad earlier today.
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) April 9, 2025
یہ بھی پڑھیں صدر مملکت اور وزیراعظم کا ملکی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اور ان کو قائل کرنے کے بعد بجلی کی قیمتوں کی کمی کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی، اور نتیجتاً برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر مسابقت ممکن ہوسکے گی، صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ صنعتی ترقی سے ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، شعبے کے ماہرین کی تجاویز سے معیشت میں مزید بہتری لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جامع مشاورتی عمل سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول انشااللہ جلد ممکن ہوگا، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائیزیشن سے اصلاحات کے ذریعے کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ معیشت کا استحکام، مہنگائی کی شرح میں کمی، شرح سود میں خاطر خواہ کمی، عالمی اداروں کے اعتماد میں اضافہ اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔
انہوں نے کہاکہ فیصلہ کیا ہے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے مزید فروغ اور ٹیرف پر مذاکرات کے لیے پاکستان کا اعلی سطح وفد بھیجا جائے گا، جس میں پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کندگان شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل شعبے کے ماہرین اپنی مفید تجاویز سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔
اجلاس میں اقتصادی مشاورتی کونسل کے ارکان سمیت نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک اور دیگر نے شرکت کی۔
وزیرِ اعظم نے شرکا کا خیرمقدم کیا، جبکہ شرکا نے پاکستان کی معیشت کی ترقی بالخصوص برآمدات میں اضافے کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تجاویز پیش کیں۔
شرکا نے وزیرِ اعظم کو حکومت کی جانب سے صنعتوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی پر خراج تحسین پیش کیا، اور گزشتہ روز منعقد ہونے والی منرل انویسٹمنٹ فورم کی خصوصی پزیرائی کی اور اسے پاکستان کے معدنیات و کان کنی کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
شرکا نے حکومتی پالیسی سازی کو خام مال کی بجائے ویلیو ایڈیشن اور تیار مصنوعات کی برآمد پر توجہ مرکوز کرنے کی تجویز دی۔
شرکا نے سامان کی صنعتوں سے بندرگاہوں تک ترسیل کے لیے مواصلاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، ملکی افرادی قوت کو فراہم کردہ ہنر کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے، بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے پاکستانی اشیا کی تشہیر میں بہتری، ایکسپورٹ پروموشنل کونسلز کے قیام، خصوصی اقتصادی زونز و صنعتی علاقوں میں سہولیات کی مزید بہتری کی تجاویز پیش کیں۔
شرکا نے قابل برآمد مصنوعات اور ان کے خام مال کے حصول سے تیاری کے مراحل کے حوالے سے جامع تحقیق کی تجویز پیش کی جس سے پاکستانی صنعتکاروں کو عالمی منڈی میں مسابقت اور برآمدات میں اضافے میں مدد ملے گی۔
مزید برآں شرکا نے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی برآمدات میں سہولت کے لیے اصلاحات کی تجاویز بھی پیش کیں۔
شرکا نے امریکا کی جانب سے حالیہ ٹیرف کے نفاذ کے معاملے پر مزاکرات کے لیے پاکستان کے اعلی سطح وفد بھیجنے کے فیصلے کی تعریف کی۔ شرکا نے کونسل میں ہر شعبے سے نمائندگی اور جامعیت کو سراہا۔
وزیراعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو کونسل ارکان کی تجاویز کے حوالے سے ایک قابل عمل ایکشن پلان مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا، بجلی کی قیمتیں مزید کم کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے اقتصادی مشاورتی کونسل کے تحت مختلف شعبہ جات کی علیحدہ علیحدہ ذیلی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت جو ان شعبوں کے حوالے سے قابل عمل تجاویز مرتب کرکے پیش کریں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی ٹیرف توانائی قیمتیں شہباز شریف صنعتیں معیشت کا استحکام ملکی ترقی مہنگائی وزیراعظم پاکستان وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی ٹیرف توانائی قیمتیں شہباز شریف صنعتیں معیشت کا استحکام ملکی ترقی مہنگائی وزیراعظم پاکستان وی نیوز اقتصادی مشاورتی کونسل وزیراعظم شہباز شریف انہوں نے کہاکہ برآمدات میں کے حوالے سے میں اضافہ کی تجاویز کی ترقی شرکا نے بجلی کی ترقی کے پیش کی کے لیے
پڑھیں:
بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا کردار واضح ہے، 2018ء میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی دوبارہ واپس لائی گئی۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار پاکستانی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جبکہ حال ہی میں مستونگ میں سیشن جج کا قتل بھی دہشت گردی کی سنگین مثال ہے، دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کرنا ہے۔
انہوں نے افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سر زمین دہشت گردوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے تاہم افسوس کے ساتھ کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے جبکہ پاکستان کی حالیہ کامیابیاں دشمن کو ہضم نہیں ہو رہیں۔
انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے اور بلوچستان کے عوام نے قیامِ پاکستان اور وفاق کے استحکام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔
این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پنجاب نے بلوچستان کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا اور دیگر صوبوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو ان کا جائز حق دیا جائے گا۔
ورکشاپ کے شرکاء کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی چاروں صوبوں کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے اور اب ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔