وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اطمینان کااظہار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاہےکہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ سال اسی ماہ یہ شرح 20.7 فیصد تھی،اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے،اس سال ماہ رمضان کے دوران بھی شرح مہنگائی گزشتہ کئی دہائیوں کی کم ترین ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کا ثبوت ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات بھی سامنے آرہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ مہنگائی میں کمی سے بتدریج ملکی معیشت پر مثبت اثرات آ رہے ہیں،ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مہنگائی کی شرح میں
پڑھیں:
وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
ریاض(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر عزت مآب محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے وزیراعظم کو پرتپاک الوداع کہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر یہ دورہ کیا۔ سرکاری سطح پر اس دورے کو پاک سعودی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔