شہباز شریف کی قیادت میں ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہو رہا ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی ہائبرڈ سسٹم کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ماڈل اتفاقِ رائے سے فیصلوں کی بنیاد پر چل رہا ہے، جو ماضی میں تحریک انصاف کے دور میں نظر نہیں آیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ انہوں نے خود اس ماڈل کو ہائبرڈ سسٹم قرار دیا ہے، جس میں سیاسی اور عسکری قیادت باہم مشاورت سے امور چلا رہی ہے، ان کے بقول تحریک انصاف کے دور میں یہی سسٹم اس لیے ناکام ہوا کیونکہ وہاں ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان تھا۔
انہوں نے انکشاف کیاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان خود اس وقت کے صدر کے پاس گئے اور آرمی چیف جنرل باجوہ کو تاحیات توسیع دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ پیپلز پارٹی نے کرنا ہے، تاہم پی ڈی ایم حکومت میں ان کے ساتھ تجربہ مثبت رہا۔
افغانستان سے متعلق گفتگو میں خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان نے افغان حکومت کو دہشتگردوں کی موجودگی کے ٹھوس شواہد دیے اور کئی بار ان سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔
بھارت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اور بھارت و اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہو چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کا جذبہ آج بھی جوان ہے اور بھارت میں نریندر مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں۔
خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی اندرونی چپقلش کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ خود آپس میں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں، مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف انہوں نے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی وفاقی اور پنجاب حکومت میں شامل ہو سکتی ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت کے امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال یہ ان کی سیاسی کیلکولیشن ہے، لیکن اس کا حتمی فیصلہ تو وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری ہی کریں گے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ قومی ایجنڈا پر مل کر کام کرسکتی ہیں، دونوں جماعتوں میں ارینجمنٹ ہوجاتی ہیں تو یہ اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کیا ہورہا ہے وہ نقشہ نہیں دے سکتا ۔