بھارت اور اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہوچکی ہیں: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف—فائل فوٹو
وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہو چکی ہیں۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا جذبہ آج بھی جوان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان کے خلاف کوئی شواہد نہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا، پاکستان کا موقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کے ثبوت افغان حکومت کو دیے، افغان حکومت کو کئی مرتبہ کہا اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ آپس میں ایک دوسرے کے خلاف ہیں مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، اتفاقِ رائے کے ساتھ تمام باتیں طے ہوتی ہیں۔
وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میں نے پولیٹیکل اسٹیبلشمنٹ اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اتفاقِ رائے کو ہائبرڈ سسٹم کہا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہورہا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں ہائبرڈ سسٹم کی ناکامی کی نشاندہی کی، پی ٹی آئی دور میں ہائبرڈ سسٹم اس لیے کامیاب نہیں ہوا کہ وہ ایک دوسرے پر اعتماد ہی نہیں کرتے تھے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی صدر کے پاس گئے اور کہا کہ پوری عمر کے لیے باجوہ کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو کرنا ہے، پی ڈی ایم حکومت میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اچھا تجربہ رہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہائبرڈ سسٹم ا صف نے کہا خواجہ ا صف پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
مودی کو جنگ کے بعد خواب میں بھی پاکستانی فوج نظر آتی ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد (آئی این پی )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے نہ ہی یقین رکھتے ہیں، پاکستان کے اثاثے پاکستان کے دفاع کیلئے ہیں، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جنگ جیتی، نریندر مودی کیلئے پاکستان سے جنگ ایک ڈرانا خواب بن چکا، مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے لیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آرہی ہے، بھارت میں نریندر مودی کے خلاف آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں، نریندر مودی بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کررہے ہیں۔ بھارتی شہری خود کہہ رہے ہیں کہ مودی کے رویئے سے جنگ کی نوبت آئی۔وزیر دفاع نے کہا کہ نریندر مودی پر کانگریس سمیت چھوٹی ریاستوں کے شہری بھی تنقید کررہے ہیں، مودی بیانات دے کر گھر میں اٹھنے والا طوفان روکنے کی کوشش کررہاہے، مودی جانے اور بھارت کے سیاسی لوگ جانیں،پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ آج سے کچھ عرصہ قبل بھارت کا سیاسی و معاشی مقام کچھ تھا، نریندر مودی کے ہاتھوں بھارت اپنا مقام کھو بیٹھا ہے، نریندر مودی کی ناکامی بھارتی اپوزیشن کے لیے ایک موقع ہے، بھارت کی اپوزیشن مودی کی ناکامیوں سے فائدہ اٹھا رہی ہے، بھارتی اپوزیشن کے لیے موقع ہے کہ پھر اپنا مقام بنا سکے، بھارت کے اندرونی معاملات سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مودی کی قیادت نے بھارت کو اندرونی اور بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچایا، بھارت نے دہشت گردی کی پشت پناہی کی،بین الاقوامی سطح پر بھی بدنام ہوا، کینیڈا اور پاکستان میں دہشت گردی بھی نریندر مودی نے ہی کرائی۔ نریندر مودی کے چہرے پر دہشت گردی کا دھبہ لگ چکا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں کالعدم بی ایل اے اور تحریک طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں، پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت عالمی فورم پر جمع بھی کرائے، اگر اچھے ہمسایوں کی طرح رہا جائے تو برصغیر میں امن ممکن ہے، برصغیر کے عوام بھی معاشی ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔