آپ انکوائری کا سامنا نہیں کریں گے تو مشکلات ہوں گی: عدالتی ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
---فائل فوٹوز
سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ آپ انکوائری کا سامنا نہیں کریں گے تو اس طرح کی مشکلات ہوں گی، آپ اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیشی پر تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش ہو کر شوکاز کا جواب جمع کروا دیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان انکوائری کے لیے پیش ہی نہیں ہو رہے، درخواست گزاروں کو 2 بار نوٹس جاری کیے لیکن کوئی بھی پیش نہیں ہوا، عدالت عبوری ریلیف دے چکی ہے کہ 10 لاکھ روپے اکاؤنٹ سے نکال سکتے ہیں۔
درخواست گزار عارف علوی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کو ان کے پیسے استعمال کرنے سے روکا جا رہا ہے۔
اس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ انکوائری کا سامنا نہیں کریں گے تو اس طرح کی مشکلات ہوں گی، آپ اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے سے استثنیٰ دیا جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
عدالت نے درخواست پر آئندہ سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے میری کوئی بھی درخواست کو سنا ہی نہیں: وکیلبعد ازاں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں آج تفتیشی افسر کی رپورٹ کی کاپی بھی نہیں دی گئی، عدالت نے میری کوئی بھی درخواست کو سنا ہی نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تفتیشی افسر عارف علوی عدالت نے
پڑھیں:
نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس کی سماعت ملتوی
سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی سے 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔
رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نجی کمپنی سے 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
جونیئر وکیل نے موقف دیا کہ مرکزی ملزم عاطف کے سینئر وکیل مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے عاطف خان، امتیاز اور فیصل کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جبکہ عدالت نے ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی ضمانت میں توثیق کردی تھی۔
عاطف خان جیل میں ہیں جبکہ ملزم امتیاز اور فیصل احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔ امتیاز اور فیصل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی تھی۔
جسٹس محمود اے خان نے ریمارکس میں کہا ہم تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت کو ایک ساتھ سنیں گے۔