یہ لوگ میرے بھائیوں کی طرح ہیں میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا،سابق سی آئی اے افسر کی آئی ایس آئی کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق سی آئی اے افسر اور کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز کے سابق سربراہ جان کریاکو نے اپنے حالیہ بیان میں پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ساتھ اپنے تجربے کو 100فیصد مثبت قرار دیا ہے۔ کریاکو، جو 2002 میں اسلام آباد میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں، نے کہا کہ آئی ایس آئی کے اہلکار نڈر اور بے خوف ہیں اور انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔کریاکو نے بتایا کہ آپریشنز کے دوران جب سی آئی اے اور ایف بی آئی کے اہلکاربلٹ پروف جیکٹس اور دیگر حفاظتی سامان استعمال کرتے تھے، تو آئی ایس آئی کے اہلکار صرف اپنے عام کپڑوں میں میدان میں اترتے تھے، بغیر کسی خوف کے۔ انہوں نے کہا، “یہ لوگ میرے بھائیوں کی طرح بن گئے اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔
مارخور ????????????
سابق سی آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم چیف کا انکشاف
میں نے ISI کے ساتھ مل کر کام کیا، وہ بے خوف اور نڈر لوگ ہیں، کسی سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔ ہم آپریشنز میں بلٹ پروف جیکٹس پہنتے تھے، مگر ISI کے اہلکار بغیر کسی حفاظتی پوشاک کے میدان میں اترتے تھے???? pic.
— Niki Chiri♡ (@cutehunmee) July 2, 2025
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی ایس ا ئی
پڑھیں:
حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیار ہے؛ محسن نقوی
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کیلئے پمز ہسپتال پہنچ گئے ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور بہادری کو سراہا، کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیئے، شرپسندی کے باوجود اپ نے تحمل سے کام لیا، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز ہے۔ وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد کو آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
محسن نقوی نے کہاکہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، چند شر پسند عناصر دشمن کی ایماء پر آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے مذموم مقاصد کو ہر گز کامیاب نا ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی
چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
واضح رہے کہ پمز ہسپتال میں اسلام آباد پولیس کے 31 اور آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زیر علاج ہیں ۔