روس کے نائب وزیرِ دفاع کو ملین ڈالرز کرپشن پر 13 سال قید
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
روس کے سابق نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر قید کی سزا سنادی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو گزشتہ برس اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا۔
نائب وزیردفاع پر 48.4 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا اور انھیں عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔
عدالت نے نائب وزیر دفاع کو 13 سال جب کہ ان کے ایک ماتحت انتون فلاتوف کو بھی 12 سال اور چھ ماہ سزا سنائی گئی۔
تفتیش کے دوران نائب وزیر دفاع نے ہوشربا انکشافات کیے جس کی روشنی میں مزید ایک درجن افراد کو حراست میں لیا گیا۔
مقدمے کی سماعت بند کمرے میں ہونے کے باعث زیادہ معلومات دستیاب نہیں۔ تاہم سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو تمام تمام قانونی معاونت فراہم کی گئی۔
تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ سابق نائب وزیر دفاع کو روسی صدر سے مخالفت کی وجہ سے اس کیس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نائب وزیر دفاع
پڑھیں:
14اگست اور دوسرے قومی دنوں پر پی ٹی آئی کا پر تشدد احتجاج روٹین بن گیا: خواجہ آصف
وزیر دفا خواجہ آصف نے کہا کہ 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پر پی ٹی آئی کا پر تشدد احتجاج روٹین بن گیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی دہشتگردی کی مذمت نہیں کی، اس سال فوج کے 700شہدا نے جان دی، پی ٹی آئی کے کسی لیڈر نے تعزیتی بیان نہیں دیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بڑھ کر نہیں، اول و آخر پاکستان ہے، اسد قیصر نے کہا تھا کے پی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن نہیں کرنے دیں گے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران علیمہ خان مودی کے ساتھ ساز باز کا الزام عائد کرتی رہیں۔