ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں فری لانسرز کا کردار بہت اہم ہے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2025 کی تقریب سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکنڈ آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2025 کی تقریب میں گورنر پنجاب نے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری کے ہمراہ فری لانسرز کو ایوارڈز دیئے جس کا مقصد گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا،جو ملک کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
سارک چیمبر کے نائب صدر میاں انجم نثار، لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ، مدثر نعیم چوہدری ، کنوینر، سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی انفراسٹرکچر اینڈ ٹریننگ روانڈا کے لیے پاکستان سفیر نعیم خان ، کاروباری شخصیات اور آئی ٹی سیکٹر سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔(جاری ہے)
پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے22 باصلاحیت فری لانسرز کو مختلف شعبوں میں اعلی کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں نادیہ محمود کارٹون / کامک کیریکٹر ڈیزائنر، ثنا مبشر کانٹینٹ رائٹنگ، میاں فیضان محمود سوشل میڈیا مارکیٹنگ،عدنان علی ڈیو اپس اسپیشلسٹ،سیدہ صبا عثمان ،ای ب ک پبلشنگ،زاہد عمران موبائل ایپ ڈویلپمنٹ، فرحان نذیر پیکیجنگ و لیبل ڈیزائن،اقرا سرفراز خواتین میں ابھرتی ہوئی ٹیک انٹرپرینیور،محمد ذوہیب ایوب سرچ انجن آپٹیمائزیشن،سید سعد عباس گرافک ڈیزائن، محمد رحمان صغیر ویڈیو اینیمیشن،حافظ محمد مجید محمود ورچوئل ریئلٹی ڈویلپمنٹ، سرفراز عقیل ویب ڈویلپمنٹ،صلاحہ ظفر ، محمد منیب شکور بزنس اینالسٹ اور لیڈز جنریشن شامل تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فری لانسرز صرف ماہرین نہیں بلکہ ہیروز ہیں جو پاکستان کی عالمی ساکھ کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔وہ زرمبادلہ لا کر معیشت کو سہارا دے رہے ہیں،جدت کو فروغ دے رہے ہیں اور بین الاقوامی نیٹ ورکس قائم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ لاہور چیمبر اس ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل قوت کو بھرپور شناخت دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ساری دنیا میں آئی ٹی خدمات فراہم کر رہے ہیں جو فخر کی بات ہے۔لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ فری لانسنگ پاکستان کی ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ لاہور چیمبر کو سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہے۔سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت، ثابت قدم اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل ہیں۔ فری لانسنگ کے ذریعے وہ قیمتی زرمبادلہ لا رہے ہیں اور پاکستان کی نرم طاقت کو فروغ دے رہے ہیں۔اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت ٹیکس اصلاحات، بین الاقوامی ادائیگی کے ذرائع اور محفوظ ڈیجیٹل ورکنگ ماحول فراہم کرے۔نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے کہاکہ فری لانسنگ اب ثانوی پیشہ نہیں رہا بلکہ ایک مضبوط اقتصادی ستون بن چکا ہے۔ پاکستان کے پاس ٹیلنٹ موجود ہے، اب ہمیں صرف انفراسٹرکچر، پالیسی سپورٹ اور عالمی رسائی درکار ہے۔ میاں انجم نثار نے کہا کہ فری لانسرز پاکستان کی معیشت کا وہ خزانہ ہیں جسے ابھی پوری طرح استعمال نہیں کیا گیا۔ ان کو عزت دے کر ہم نہ صرف ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی ڈیجیٹل خود انحصاری کی طرف مائل کر رہے ہیں۔ فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو حوصلہ افزائی، مواقع اور ادارہ جاتی معاونت کی اشد ضرورت ہے۔ ایسے ایونٹس ہمارے آئی ٹی سیکٹر کو فروغ اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کی ترغیب دیں گے۔ مدثر نعیم چوہدری ،کنوینر، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی انفراسٹرکچر اینڈ ٹریننگ نے کہا کہ وہ ڈیجیٹل بااختیاری کیلئے پرعزم ہیں اور پاکستان کی فری لانس معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے قومی و بین الاقوامی سطح پر اشتراک کیلئے کوشاں رہیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لاہور چیمبر فری لانسرز پاکستان کی فری لانسنگ دے رہے ہیں کر رہے ہیں نے کہا کہ آئی ٹی کہ فری
پڑھیں:
پاکستان‘ ازبکستان میں تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات ناگزیر: چوہدری شافع
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ازبکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی و تجارتی وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی۔ ازبکستان کی قانون ساز اولی مجلس کے سپیکر نوردنجان اسماعیلوو وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ وفد میں ازبک سفیر علی شیر تختیو، اعزازی قونصل جنرل نجیب مشتاق وہرہ، مختلف کمیٹیوں کے ڈپٹی چیئرمینز اور اداروں کے سربراہان شامل تھے۔ پنجاب اور ازبکستان کے مابین تجارتی اشتراک اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔ تجارتی اشتراک اور باہمی سرمایہ کاری کیلئے فوکل پرسنز مقرر کردیئے گئے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب اور ازبکستان کے مابین زراعت، سیاحت، انرجی، ای وی سیکٹر اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون ہوسکتا ہے۔ ازبک سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کریں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔ سپیکر ازبکستان قانون ساز مجلس مسٹر نوردنجان اسماعیلوو نے کہا فیصل آباد کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے کمیونٹی سینٹر کا قیام مستحسن اقدام ہوگا۔ سپیکر ازبک قانون ساز مجلس نے کہا ازبک حکومت پنجاب میں اپنا تجارتی وفد بھجوائے گی۔ انہوں نے چوہدری شافع حسین کو ازبکستان کے دورے کی دعوت دی۔