ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے. خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے، بھارت کی جانب سے پاکستان پردوبارہ حملے کا امکان موجود ہے، پاکستان کا پانی روکا تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا، مسئلہ کشمیر اور پانی کا ایشو بات چیت سے حل ہونا چاہیے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے جو کہ فخر کی بات ہے ، اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس وقت سر اٹھا کر دنیا میں چل رہے ہیں، مودی اور اس کے ساتھیوں کا تکبر مٹی میں ملا ہے ، ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہمارے سائبر واریئرز نے کمال کے کارنامے دکھائے ہیں، ہمارے میڈیا نے بہت شاندا ر رپورٹنگ کی جبکہ بھارتی میڈیا میں سرکس اور نوٹنکی ہو رہی تھی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر دفاع نے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی کہ بھارت جائے گا رہے ہیں
پڑھیں:
کوئی شک نہیں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیراعظم
حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا، شہباز شریف
سپہ سالار سید عاصم منیر اور افواج پاکستان نے ملک دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا کر مورال بلند کیا
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع و ہوا بازی محترمہ زیب جعفر نے ملاقات کی، ملاقات میں پارلیمانی امور، دفاعی اور ہوابازی کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی اکانومی اور معیشت کامیابوں کی جانب گامزن ہے، ملک سے مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، سپہ سالار سید عاصم منیر اور افواج پاکستان نے ملک دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا کر قوم کا مورال بلند کیا ہے، آپریشن بنیان المرصوص کا نام سن آج بھی ہمسایوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں، عالمی برادری پاکستان آرمی، ایٔر فورس سمیت افواج پاکستان کی گرویدہ ہوچکی ہے۔شہباز شریف نے مزید یہ بھی کہا کہ دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جن کا دفاعی نظام مؤثر ترین ہے، اس وقت حکومت کا فوکس ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے جس پر حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی ترقی، خوشحالی کا دوسرا نام ہے، حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا ہے۔