وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، تعزیت اور اظہارِ یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ایران میں حالیہ سانحے پر اظہار تعزیت کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سمیت دیگر سینئر حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق میاں محمد وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کیے اور ایرانی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ایران کے غیور اور جری عوام کی قربانیوں اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے عزم پر قائم ہے۔
شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی تحریر کیا اور کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے آزمائش کی ہر گھڑی میں مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان آئندہ بھی ایران کی حمایت اور بھائی چارے کے جذبے کو اسی مضبوطی سے جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
بھارت آبی معاہدے سے یک طرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، وزیراعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف ۔ فوٹو فائلوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دشمن پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے، بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے سے نہیں نکل سکتا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے وسائل سے دیامر بھاشا اور دیگر منصوبے مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اپنے پانی کے ذخائر کی صلاحیت کو بڑھائیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کثیر المقاصد اہم قومی ادارہ ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دارالحکومت اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا ہے، جہاں ان کا ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر حکام نے استقبال کیا۔
انہوں نے کہا کہ 2022ء کے سیلاب نے بہت نقصان پہنچایا۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور مکانات تباہ ہوئے، خطرات سے آگاہی کے نظام کے حوالے سے بھی این ڈی ایم اے کا اہم کردار ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بر وقت معلومات کی فراہمی کے لیے اقدامات قابلِ تعریف ہیں، 2022ء کے سیلاب کے بعد ادارے کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ خطرات سے آگاہی کے نظام کے حوالے سے بھی این ڈی ایم اے کا اہم کردار ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سوات میں بہت قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، سیاست سے بالاتر ہو کر ہمیں اس کا جائزہ لینا چاہیے، سانحہ سوات پر پوری قوم اشک بار تھی، این ڈی ایم اے سانحہ سوات کے تناظر میں رپورٹ مرتب کرے۔