WE News:
2025-11-19@03:33:25 GMT

خواجہ سرا بننے پر باپ کی بیٹے کو جان لیوا سزا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

خواجہ سرا بننے پر باپ کی بیٹے کو جان لیوا سزا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی راجا تنویر کالونی میں سگے باپ نے بیٹے کو قتل کردیا ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے بیلچے کے وار کرکے بیٹےکو قتل کیا، مقتول کی شناخت علی خان کے نام سے ہوئی ہے، لاش کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم باپ عبدالغفار کو حراست میں کے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مردان، خواجہ سرا کو چھری کے وار سے قتل کردیا گیا

پوليس کے مطابق ملزم عبدالغفار نے اپنے بیٹے علی خان کو پہلے کرنٹ دیے جس سے وہ زخمی ہوا اس کے بعد گھر میں موجود بیلچے کے وار کر کے اپنے بیٹے کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: خواجہ سرا اور لڑکی کی شادی، اصل معاملہ کیا ہے؟

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزم نے بتایا کہ اس کا بیٹا خواجہ سرا بن چکا تھا اور ڈانس پارٹیوں میں شرکت کرتا تھا جب انہیں معلوم ہوا تو اسے بار بار سمجھاتا رہا، مگر اس نے ایک نا سنی وہ یہ کام کرتا رہا جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے ہی بیٹے کو قتل کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news خواجہ سرا قتل کراچی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خواجہ سرا قتل کراچی قتل کردیا خواجہ سرا بیٹے کو کو قتل

پڑھیں:

پشاور، ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق 30 اکتوبر 2025ء کی رات ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت گھر میں داخل ہوکر مسماۃ (ن)، اُن کے بیٹے عبد الرحمن اور بہو مسماۃ (س) کو بے دردی سے قتل کیا تھا، جس کے بعد وہ اہل خانہ سمیت نامعلوم مقام منتقل ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فقیر آباد ڈویژن پولیس نے کارروائی کے دوران الف خان کلے قاضی آباد میں ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز تہرے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، پولیس نے واردات میں ملوث دو مرکزی ملزمان فانوس ولد ماصل خان اور فضل الرحمان ولد راحت گل ساکنان چارسدہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 30 اکتوبر 2025ء کی رات ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت گھر میں داخل ہوکر مسماۃ (ن)، اُن کے بیٹے عبد الرحمن اور بہو مسماۃ (س) کو بے دردی سے قتل کیا تھا، جس کے بعد وہ اہل خانہ سمیت نامعلوم مقام منتقل ہوگئے۔

مقدمہ مقتول کے بھائی محمود ولد دلاور کی مدعیت میں درج ہونے کے بعد پولیس نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش، مسلسل چھاپہ زنی اور انتھک محنت کے نتیجے میں کیس کو ٹریس کیا۔ گرفتار ملزمان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اسے خاندانی جھگڑے کا شاخسانہ قرار دیا، جب کہ ان کی نشاندہی پر آلۂ قتل (کلہاڑی)، واردات میں استعمال ہونے والی آلٹو کار اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ولی عہد اور ٹرمپ کی ملاقات: سعودی عرب ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننے کے لئے تیار
  • پتنگ کیوں اڑائی، باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا
  • پشاور، ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار
  • ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار
  • مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں صوبہ بننے سے متعلق خبردار کردیا
  • ریاض میں بلیک ہیٹ 2025: سعودی عرب ایک بار پھر عالمی سائبر سیکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار
  • فواد خان کا پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر ناقدین کو دلچسپ جواب
  • ملکی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائیگی‘ وزیر داخلہ
  • ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائیگی: محسن نقوی
  • پی ایس ایل 11 کا شیڈول مسئلہ بننے لگا، فرنچائزز اور پی سی بی میں ڈیڈلاک