پشاور میں گلبہار میں فائرنگ سے زخمی خواجہ سرا "تتلی "  جاں بحق ہوگیا 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب خواجہ سرا فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آپریشن ہوا  لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔


پولیس نے کہا کہ خواجہ سرا کے قتل کا مقدمہ تھانہ گلبہار میں درج کر لیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواجہ سرا

پڑھیں:

بلوچستان: مسلح افراد کا لیویز لائن پر حملہ، 2حملہ آور ہلاک 3زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز لائن پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے دوران 16 سالہ نوجوان جاں بحق، سات افراد زخمی جبکہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2 حملہ آور ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق مستونگ بازار میں 20 سے زائد مسلح افراد نے لیویز لائن پر حملہ کیا، اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ لیویز لائن میں موجود لیویز اہلکاروں اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، زخمی ہونے والے حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے تھے، حملہ آور آماچ پہاڑی سلسلے میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

مسلح افراد نے لیویز لائن کے احاطے میں کھڑی کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے تاہم اس دوران حملہ آور مستونگ لیویز لائن میں فائرنگ کرتے ہوئے ریکارڈ کو نذر آتش کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس انتطامیہ کے مطابق حملہ آوروں نے ایک بینک کو بھی لوٹا اور وہاں بھی عملے کو یر غمال بنا کر ریکارڈ نذرآتش کردیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان بیان

دوسری جانب بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ مستونگ میں فتنہ الہندوستان نے بینک، تحصیل آفس اور دفاتر پر حملہ کیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 16 سال کا نوجوان جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، ایف سی، سی ٹی ڈی، لیویز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور دہشتگردوں کے خلاف کامیاب جواب کارروائی کی۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

شاہد رند کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کا فوری رسپانس جانی نقصان بڑھنے سے روکنے میں مؤثر رہا، حملے کے مقام پر فورسز نے منظم انداز میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہےکہ شہریوں کے تحفظ اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی جاری ہے، سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مری میں مال روڈ پر دو تاجر گروپوں میں فائرنگ، گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی
  • مری: 2 گروپوں میں شدید لڑائی، مال روڈ میدان جنگ بن گیا، متعدد زخمی
  • کراچی، ملیر میں فائرنگ سے بچہ اور پولیس اہلکار زخمی، واقعہ ذاتی رنجش قرار
  • بلوچستان: مسلح افراد کا لیویز لائن پر حملہ، 2حملہ آور ہلاک 3زخمی
  • ماہانہ لائسنس فیس ختم! کیا پی ٹی وی بند ہونے والا ہے؟
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات مین تین افراد زخمی
  • پشاور میں جھگڑے کے دوران اسلحے کا آزادانہ استعمال، ٹیوشن جانے والا بچہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر
  • خیبر سے اغوا ہونیوالی 10 سالہ بچی کو پشاور سے بازیاب کروالیا گیا