کراچی، درخشاں پولیس مقابلے میں زخمی ملزم جناح اسپتال سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں درخشاں پولیس اور چار رکنی ڈکیت گینگ کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد زخمی ہونے والا ڈاکو جناح اسپتال میں جھوٹ بول کر طبی امداد حاصل کر رہا تھا، جسے صدر پولیس نے ہوشیاری سے گرفتار کر لیا۔
ملزم کے دیگر تین ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے شہر میں چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ خیابانِ شاہین کے قریب ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوا، تاہم اس کے تین ساتھی اسے لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی ملزم طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچا اور وہاں عملے کو یہ جھوٹی کہانی سنائی کہ وہ شہری مزاحمت کے دوران زخمی ہوا ہے۔
ادھر پولیس کنٹرول پر مقابلے سے متعلق تفصیلات موصول ہونے کے بعد صدر پولیس نے جناح اسپتال میں موجود مشتبہ زخمی شخص سے سوالات کیے، جن میں وہ گھبراہٹ کا شکار ہو گیا۔ شک کی بنیاد پر فوری طور پر درخشاں پولیس کو اطلاع دی گئی، جنہوں نے اسپتال پہنچ کر ملزم کو شناخت کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت مبشر ولد رشید احمد کے نام سے ہوئی ہے، جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور اسے جناح اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جناح اسپتال
پڑھیں:
بدین پولیس کی کارروائی، 3 آئس و چرس ڈیلرز گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین(نمائندہ جسارت)بدین پولیس نے 26 لاکھ روپے نوسربازی کے کیس میں مطلوب سمیت 3 آئس اور چرس ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔ایک کلو گرام آئس،2 کلو گرام سے زائد چرس،ایک مشکوک موٹر سائیکل برآمد۔اے ایس پی (یوٹی) آصف احمد اور ڈی ایس پی بدین طارق لطیف خانزادہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر غلام مصطفی عاقلانی اور اے ایس آئی لیاقت علی دلوانی نے اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 3 چرس و آئس ڈیلرز کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران بدنام زمانہ چرس و آئیس ڈیلرز صدیق عرف پوپرو ملاح کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے 412 گرام آئس اور 2100 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے شاہ جو کوٹ کے رہائشی بدنام زمانہ آئیس ڈیلر شاہنواز کھوسو کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے قبضے سے 200 گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم 26 لاکھ روپے نوسربازی کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھا۔ بدین پولیس نے شاھ جو کوٹ کے رہائشی آئیس ڈیلز ملزم علی ڈنو ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 190 گرام آئس گرام برآمد کرلی گئی ہے۔ بدین پولیس نے کارروائی کرکہ کڈھن شہر کا آئس ڈیکر نامی یاسین لوہار کے قبضے سے 108 گرام آئس برآمد کرلی ہے جبکہ کارروائی کے دوران ملزم یاسین لوھار موقع پر فرار ہو گیا۔