جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام نہیں بدلا:مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہا ہے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور‘ہی ہے۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورکے نام کی تبدیلی پر کوئی غور نہیں کیا جا رہا۔ پنجاب کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کے لیے اسی نام سے فنڈنگ مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں عالمی معیار کے دل اور جنرل علاج کے لیے 14 نئے ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی ماسٹر پلاننگ آخری مراحل میں ہے۔ رپورٹنگ سے پہلے حقائق کی تصدیق کی جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آج ہمیں وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہوگا: مریم نواز
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ہماری آن، بان اور شان ہے، آج ہمیں وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔
78ویں یومِ آزادی کی قوم کو پُرجوش مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ الحمد للہ رب العالمین! پاکستان جیسی بے مثال نعمت پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، آزادی کی نعمت، باوقار زندگی کا موقع اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہونے پر ہمیں فخر بھی ہے اور شکر بھی۔
شہرمیں کہاں اورکتنی بارش ہوئی؟رپورٹ جاری
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک روشن چراغ ہے جس کی روشنی سے دنیا جگمگا رہی ہے، پاکستان ہماری آن، بان اور شان ہے، اس کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں، ہم یہ دن مناتے ہوئے اپنے اُن لاکھوں شہداء کو نہیں بھول سکتے جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن صرف جشن نہیں، بلکہ پاک سرزمین سے وفاداری کے عہد کی تجدید کا دن ہے، ہمیں بحیثیت قوم اپنا احتساب کرنا ہوگا کہ پاکستان نے ہمیں عزت، شناخت اور آزادی دی، لیکن ہم نے بدلے میں ملک کو کیا دیا؟
کل مقامی تعطیل کا اعلان
مریم نواز نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو تحریکِ آزادی اور تحفظِ وطن کی داستانیں ضرور سنائیں تاکہ نئی نسل میں حب الوطنی کا جذبہ پروان چڑھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ وطنِ عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان آج اقوامِ عالم میں باوقار مقام حاصل کر چکا ہے اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔