پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ لاہور میں واقع جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں، اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو انہوں نے یکسر مسترد کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں، اور اس کا نام وہی رہے گا جو پہلے سے موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل، مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا گیا

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ مالی سال 26-2025 کے لیے پنجاب حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کے لیے فنڈنگ بھی ’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ کے نام سے ہی مختص کی گئی ہے۔

سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ امراضِ قلب اور دیگر بیماریوں کے عالمی معیار کے جدید علاج کے لیے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں 14 نئے اسپتال قائم کیے جائیں گے، جن کی ماسٹر پلاننگ اب تکمیل کے قریب ہے۔

مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام کی تبدیلی سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی خبر کو نشر یا شیئر کرنے سے قبل حقائق کی تصدیق ضرور کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کے نام سے پنجاب میں کتنے منصوبے شروع کیے گئے ہیں؟

واضح رہے کہ میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام پر رکھ دیا ہے، جس پر عوام کی جانب سے اس فیصلے پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب مریم نواز نام کی تبدیلی وزیراعلٰی پنجاب وضاحت وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جناح انسٹیٹیوٹ ا ف کارڈیالوجی مریم اورنگزیب مریم نواز نام کی تبدیلی وی نیوز جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی مریم اورنگزیب کے لیے کے نام

پڑھیں:

توہین مریم پر سزا دی جا رہی ہے، اپوزیشن کا اسپیکر کے اقدامات کو کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے احتجاج اور نعرے بازی کرنا مہنگا پڑا گیا۔ پہلے اسپیکر نے 26 اپوزیشن کے اراکین کی رکنیت معطل کی اور پھر اس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو ان اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس بھی بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

علاوہ ایں ہی اسپیکر نے پنجاب اسمبلی میں احتجاج میں توڑ پھوڑ کرنے پر اپوزیشن کے اراکین پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، صرف یہی نہیں بلکہ اپوزیشن کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خلاف احتجاج کے باعث اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی تحریک عدم اعتماد کے تحت ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو قائمہ کمیٹیوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا ۔ پنجاب اسمبلی میں جاری اس صورتحال پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ایوان میں کہا ہے کہ میں پنجاب اسمبلی میں قانون کی خلاف ورزی نہیں ہونے دوں گا۔

دوسری طرف اپوزیشن اس صورتحال پر سراپا احتجاج ہے۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ، کمیٹیوں سے فارغ کرنا، اراکین کو معطل کرنا اور ان پر جرمانے کرنے سے ہمارے احتجاج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہمارے قائد کو بے گناہ جیل میں قید کیا ہوا ہے ہم اس کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیے: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ، اپوزیشن کو 13اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹانے کا فیصلہ

اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ وہ اسپیکر کی طرف سے جاری کیے گئے تمام اقدامات کو وکلا کی مشاورت سے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کرنے پر اراکین کو معطل کیا جارہا ہے اور سزائیں دی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی اب غیر جانبدار نہیں رہے اور ہمیں توہین مریم کی سزا دی جارہی جس کے خلاف ہم عدالت میں جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی اپوزیشن ملک احمد خان بھچر

متعلقہ مضامین

  • مریم اورنگزیب کی جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام تبدیلی کی تردید
  • مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کی خبروں کی  تردید کردی
  • جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے نام کی تبدیلی کی خبریں، مریم اورنگزیب کی وضاحت
  • صوبے کا نام ’مریم آباد‘ رکھ لیں، پنجاب کی وزیراعلیٰ سے یہ مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے؟
  • توہین مریم پر سزا دی جا رہی ہے، اپوزیشن کا اسپیکر کے اقدامات کو کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
  • جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل، وسیم عباسی نے حج انتظامات کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا
  • جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل، مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا گیا
  • ایران سے مذاکرات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ٹرمپ کا واضح ردعمل
  • معیشت میں بہتری پر مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو خراج تحسین