جناح ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،خواجہ سلمان رفیق
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت عظمت محمود خان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سید محسن علی شاہ، ایکسیئن6th بلڈنگ ڈویژن اور ایس ای بلڈنگز نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران جناح ہسپتال لاہور میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔متعلقہ حکام نے اس موقع پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیرصحت نے ری ویمپنگ منصوبے میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مقررہ وقت پر جناح ہسپتال لاہور میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو مکمل کیا جائے۔اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ صوبائی وزیرصحت نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج اور ایم ایس جناح ہسپتال کو ری ویمپنگ منصوبے کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ری ویمپنگ منصوبے خواجہ سلمان رفیق جناح ہسپتال
پڑھیں:
گوردواروں ، چرچ اورمندروں کےتحفظ وتزئین و آرائش کیلئے اربو ں روپے منظور
سٹی 42: صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کےاجلاس میں96ارب روپےکےفنڈزمنظور ہوئے
فنڈزکی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے19ویں اجلاس میں دی گئی،اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈڈاکٹرنعیم رؤف نےکی
گوردواروں ، چرچ اورمندروں کےتحفظ وتزئین و آرائش کیلئے1ارب50کروڑ منظور کیے گئے ، سیوریج و سیلابی پانی کےنکاس کوبہتربنانےکیلئے22 ارب 47کروڑمنظور کیے گئے ، خانیوال ، کامونکی،وہاڑی اور وزیر آباد میں نکاسی آب کے منصوبوں کومکمل کیا جائیگا،لاہورسمیت دیگرشہروں میں ماڈل ویلجزکےقیام کیلئے72ارب کےفنڈزمنظور کیے گئے
لاہور،ڈی جی خان،سرگودھا،بہاولپورمیں ماڈل ویلجزبنائےجائیں گے،راولپنڈی،ملتان،گوجرانوالہ اورساہیوال میں بھی ماڈل ویلجزبنائےجائیں گے
اجلاس میں سیکرٹری پی این ڈی بورڈ رفاقت علی بھی شریک ہوئے
محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری