پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری روک کر زبردست فیصلہ کیا، شیخ وقاص
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
شیخ وقاص اکرم(فائل فوٹو)۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نےمخصوص نشستوں پر حلف برداری روک کر زبردست فیصلہ کیا ہے، مخصوص نشستوں کےلیے قانونی راستہ اختیار کررہے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حلف برداری روک کر زبردست فیصلہ کیا، یہ فیصلہ ہمارے لیے ایک موقع ہے ہم اس سے فائدہ لیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عدالتیں اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کو بند کیا گیا ہے، جھنگ کے اسپتال میں 40 نومولود کی اموات ہوئیں۔
انھوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کےلیے قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں، پنجاب اسمبلی میں ارکان کو بولنے نہیں دیا جا رہا، پنجاب میں ہمیں احتجاج کا حق حاصل نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم کہا کہ
پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر
کراچی:اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز 459 پوائنٹس کی شان دار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 949 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں تیزی کا رجحان مارکیٹ پر غالب آیا اور 939 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 429 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز سطح کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا اور 100 انڈیکس میں 593 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 233 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔ بعد ازاں دورانِ کاروبار تیزی کا یہ سلسلہ برقرار رہا اور انڈیکس میں مزید اضافہ ہوتا گیا، جس سے دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 2 ہزار 849 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔