جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے نام کی تبدیلی کی خبریں، مریم اورنگزیب کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور:
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے واضح کردیا کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور اس حوالے سے زیرگردش خبروں کو مسترد کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" کا نام "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" ہی ہے اور کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈنگ ”جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی“ کے نام سے ہی رکھی گئی ہے۔
سینئر وزیر نے کہا کہ امراض قلب اور دیگر بیماریوں کے عالمی معیار کے جدید علاج کے لیے 14 نئے اسپتال نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں قائم ہوں گے جس کی ماسٹر پلاننگ تکمیل کے قریب ہے۔
مریم اورنگزیب نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام کی تبدیلی سے متعلق زیرگردش خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کی تصدیق کے بعد خبر دینے کی درخواست ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مریم اورنگزیب کہا کہ
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔