کندھکوٹ، وارث علی کلوڑ کی عدم بازیابی پر اہل خانہ کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور تھانہ کی حدود کے نواحی گائوں قاضی اللہ رکھیو کلوڑ سے4 روز قبل اغوا ہونے والے15 سالہ وارث علی کلوڑ کے اہل خانہ مرد اور عورتوں نے پاک کتاب اٹھا کر ڈسٹرکٹ پریس کلب کشمور کے سامنے تپتی دھوپ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ دھرنے کے باعث روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دھرنے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظاہرین مرد و عورتوں کا کہنا تھا کہ 4 دن گزر گئے ہیں مگر پولیس نے ابھی تک کچھ نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایچ او کا رویہ بھی غیر مناسب ہے جب تک ہمارا نوجوان بازیاب نہیں ہوگا تب تک یوں روڈ پر بیٹھے رہیں گے۔ تاہم ایس ایچ او کشمور مظاہرین کے پاس پہنچ گئے اور انہیں یقین دلایا کہ مغوی وارث علی کو دو دن میں بازیاب کرالیا جائے گا۔ پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر کے روڈ کھول دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
14اگست اور دوسرے قومی دنوں پر پی ٹی آئی کا پر تشدد احتجاج معمول بن گیا: خواجہ آصف
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفا خواجہ آصف نے کہا کہ 14 اگست اور دوسرے قومی ایام پر پی ٹی آئی کا پر تشدد احتجاج معمول بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ایک شخص قومی ایام اور تہواروں پر تحریک انصاف کو فوقیت دیتا ہے، پی ٹی آئی نے کبھی دھشت گردی کی مذمت نہیں کی، بلکہ اسد قیصر صاحب نے کہا کے پی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہیں کرنے دینگے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران علیمہ خان حکومت پر مودی کے ساتھ ساز باز کا الزام لگاتی رہیں، اس سال فوج کے 700 شہداء نے وطن پر جان قربان کی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کسی لیڈر نے کوئی تعزیتی بیان نہیں دیا اور نہ ہی کسی کے گھر جا کر تعزیت کی بلکہ مخالفانہ بیانات دیے۔
وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستانی ہیں یا کسی کلٹ کا حصہ ہیں جو نازک وقت پر ملکی سلامتی پر حملہ کرتے ہیں،کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بلند نہیں، اول اور آخر پاکستان ہے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
Post Views: 3