بدعنوانی کی کوریج پر کوٹری اسپتال کے ایم ایس نے صحافی پر جھوٹا مقدمہ درج کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر امجد اسلام، جنرل سیکریٹری عاشق ساند، سینئر نائب صدر عمران ملک، نائب صدر ساجد آرائیں، جوائنٹ سیکریٹری رانا حمبل، خازن آفتاب رند، انفارمیشن سیکریٹری غلام قادر توصیفی، اراکین گورننگ باڈی جاوید چنہ، عرفان آرائیں، آصف شیخ، یامین قریشی، مبین مگسی نے ضلع جامشورو میں نیو نیوز کے نمائندے مقدر علی بلوچ کی جانب سے تعلقہ ہسپتال کوٹری میں عوامی سہولیات کی عدم فراہمی اور مبینہ بدعنوانی کی کوریج پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ برکت لغاری کی طرف سے جھوٹا مقدمہ درج کرائے جانے اور مقدر بلوچ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، وزیر صحت، سیکریٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ حیدرآباد سے مطالبہ کیاہیکہ تعلقہ ہسپتال کوٹری کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ برکت لغاری کو فوری طورپر برطرف کرکے اس کیخلاف کارروائی کی جائے، جامشورو پولیس نے مقدر بلوچ کا ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا تو جج نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے مقدر بلوچ کو ذاتی مچلکے پر رہا کردیا جس کے بعد مذکورہ ایم ایس اب اس مقدمے کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چالان کرنے کیلئے پولیس پر دباو ڈال رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات؛ اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال
سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات ہوئی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور چینی وزیراعظم کی ملاقات ایس سی او سربراہان حکومت کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔پاک چین قیادت نے دو طرفہ تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم لی کیانگ نے شنگھائی سپرٹ کو علاقائی استحکام کے لیے راہنما قرار دیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم کا اہم عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری