سیپا میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی چالاکیاں عیاں ( 2 شہروں سے تنخواہ وصولی)
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
چیف سیکریٹری کو حقائق سے آگاہی ، سیکریٹری ماحولیات کا ایکشن ، ذمہ داروں کے تعین کرنے کا حکم
منیر عباسی کے خلاف ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم ، 15 دن میں رپورٹ طلب
محکمہ ماحولیات کے ماتحت سیپا میں چہیتوں کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی حیدرآباد آفس سے تنخواہ وصول کرتے رہے، انکوائری کمیٹی قائم ہو گئی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات کے ماتحت ادارے سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی میں ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد عباسی کراچی میں تعیناتی کے باوجود ریجنل آفس حیدرآباد سے بھی تنخواہ وصول کرتے رہے اور چیف سیکریٹری سندھ کے پاس براہ راست کیس پیش کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد عباسی کے اقدامات پر سیکریٹری ماحولیات نے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر لی ہے، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس، سیکشن افسر جنرل اور ڈی ڈی او اختیار رکھنے والے افسر کمیٹی کے ممبر ہونگے، انکوائری کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے وہ ذمہ دار افسران کا تعین کرے اور منیر عباسی کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کرے، انکوائری کمیٹی 15 دن میں رپورٹ مکمل کرے گی اور رپورٹ سیکریٹری ماحولیات کو جمع کروائے گی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: انکوائری کمیٹی ڈپٹی ڈائریکٹر
پڑھیں:
سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ سید عاصم منیر کی وجہ سے ممکن ہوا، طلال چودھری
وزیر مملکت داخلہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پاکستانی سفارتکاری کا عروج ہے، سربراہ اے این پی کا بیان اور بات چیت ناقابل برداشت ہے، وہ انڈر نائن ٹین ہیں آئندہ بات کرتے ہوئے خیال کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ فیلڈ مارشل کی وجہ سے ممکن ہوا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی سفارتکاری کا عروج ہے، ایمل ولی خان کا بیان اور بات چیت ناقابل برداشت ہے، وہ انڈر نائن ٹین ہیں آئندہ بات کرتے ہوئے خیال کریں۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب کے واقعہ پر غیر مشروط معافی مانگی اور ایکشن لیا، پریس کلب کے تقدس کی پامالی کا کسی کو اختیار نہیں، واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔