اسٹاف کی سالانہ کارکردگی سرٹیفیکٹ مرحوم ڈائریکٹر کے نام سے منسوب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کے تعاون سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت آصف عظیم اور ڈائریکٹر اسپورٹس کے پی ٹی میجر ریٹائرڈ محمود ریاض مرحوم کے لئے منعقدہ تعزیتی اجلاس چیئرمین صدر ٹاؤن منصور شیخ، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم، سجاس کے صدر محمود ریاض، سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین وسیم ہاشمی، سافٹ بال فیڈریشن سینئر نائب صدر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ذیشان مرچنٹ، کمشنر کراچی اسپورٹس ونگ کے ڈائریکٹر غلام محمد، سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سابق چیئرمین سیدین رضا زیدی، ڈائریکٹر میڈیا کے پی ٹی محمد شارق، مسز میجر محمود، شیراز آصف، سینئر جرنلسٹس عتیق الرحمان اور زبیر نذیر خان سمیت دیگر نے خطاب کیا، تعزیتی اجلاس میں میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیو اور صدر ٹاؤن کے اکاؤنٹ آفیسر نعیم یوسفی، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا صدر ٹاؤن آسما ایاز سمیت ٹاؤن ملازمین، سجاس کے عہدیداران و ممبران مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب چیئرمین صدر ٹاؤن منصور شیخ نے آصف عظیم اور میجر محمود ریاض کو کھیلوں کا دیوانہ قرار دیا۔ منصور شیخ کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی کے ٹرسٹی کی حیثیت سے محمود ریاض اور صدر ٹاؤن کے چیئرمین کی حیثیت سے آصف عظیم کی کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا ہوں، آئندہ ٹاؤن ملازمین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پر جاری ہونے والے سرٹیفکیٹ آصف عظیم کے نام سے منسوب ہونگے، پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم، سجاس کے صدر محمود ریاض اور سیکریٹری شاہد ساٹی سمیت دیگر مقررین نے آصف عظیم اور میجر محمود ریاض کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیل اور کھلاڑی اپنے مخلص دوست سے محروم ہوگئے، ہم اپنے دستوں کے مشن کو جاری رکھیں گے، سندھ جوڈو ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں میجر محمود ریاض کے نام سے اکیڈمیز کے قیام کا اعلان کیا، تعزیتی اجلاس سے خطاب کے دوران آصف عظیم کے صاحب زادے شیراز آصف اور مسز میجر محمود ریاض نے صدر ٹاؤن اور سجاس کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج معلوم ہوا کہ دنیا سے جانے والے آصف عظیم اور محمود ریاض کھیل اور کھلاڑیوں کے دلوں پر راج کرتے تھے، تقریب کے اختتام پر مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میجر محمود ریاض ایسوسی ایشن کے ا صف عظیم اور کے سیکریٹری صدر ٹاو ن
پڑھیں:
شہدائے نومبر کی برسی، قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے
وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں میجر واصف حسین شاہ شہید، میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔
میجر واصف حسین شاہ شہید کی 11ویں اور میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کی پہلی برسی کے موقع پر قوم نے شہداء کے بلند حوصلے، شجاعت اور عزم کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
میجر واصف حسین شاہ شہید نے 15 نومبر 2014ء کو آپریشن ضربِ عضب کے دوران دشمن کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں انہیں ستارۂ بسالت سے نوازا گیا۔
اسی جذبۂ شہادت کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید نے 14 نومبر 2024ء کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کر دیں۔
قوم کے ہر فرد نے شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم سپوت پاکستان کا فخر ہیں۔ شہداء کی بے مثال قربانیاں اور ثابت قدمی وطنِ عزیز کی تاریخ کا روشن باب اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
قوم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی اور پاکستان کی سرزمین کے تحفظ کے لیے ان کا حوصلہ، ان کی بہادری اور ان کا جذبہ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گا۔