سیاسی سرگرمیوں کے الزام پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کردیا ہے۔
لیگل نوٹس صوبائی اسمبلی کے سابق مشیرعلی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے بابر سلیم سواتی کو ارسال کیا جس میں انہوں نے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وہ پشاور ہائیکورٹ کے وکیل ہیں ، ان کے خلاف ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں ان پر بعض الزامات لگا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے بے بنیاد الزامات لگا کر میرے کیریئر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ نوٹس میں علی عظیم ایڈوکیٹ نے لکھا کہ انہوں نے کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے قانونی معاون کے عہدے سے از خود استعفیٰ دیا تاہم ان کے خلاف مہم چلائی گئی اور اسپیکر نے الزام عائد کیا کہ میں سابقہ حکومت کے لئے کام کرتا ہوں اور یہ الزام بے بنیاد و من گھڑت ہے۔
علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ کے مطابق اسپیکر نے ان پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیاہے جو مکمل طور پر غلط ہے۔ انہوں نے اسپیکر اسمبلی کے پریس سیکرٹری کو بھی 10 کروڑ کے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے اور موقف اپنایا کہ ان سے 14روز کے اندر اندر معذرت کی جائے بصورت دیگر وہ مزید قانونی کارروائی کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا اسمبلی اسمبلی کے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹرامدادی سرگرمیوں کے دوران لاپتہ ہوگیا
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء)خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر ضلع باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے روانگی کے دوران لاپتا ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر مختلف متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر آخری بار ضلع مہمند کے قریب ریڈار پر دیکھا گیا تھا، جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکیورٹی اداروں نے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فضائی اور زمینی ٹیمیں علاقے میں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ کو بھی مدد کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے)
حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا ہیلی کاپٹر میں موجود عملے اور مسافروں کی تلاش اولین ترجیح ہے، اور اس حوالے سے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ بونیر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ، مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 79 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع بٹگرام، باجوڑ اور مانسہرہ میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 60 افراد جاں بحق، 16 زخمی اور متعدد لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 40 مرد، 12 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، بارشوں اور فلش فلڈ سے 35 گھروں کو نقصان پہنچا،7 گھر مکمل جبکہ 28 گھر جزوی تباہ ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات باجوڑ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، سوات، بونیر اور شانگلہ کے اضلاع میں پیش آئے، سب سے زیادہ نقصان ضلع باجوڑ اور بٹگرام میں ہوا جہاں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہیں۔