وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا، مشیران، معاونین اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبے میں بے پناہ استعداد رکھتا ہے، جسے بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل، خوبصورتی، برف پوش پہاڑوں، جنگلات، دریا، ریگستان اور ساحلی پٹی جیسی نعمتوں سے نوازا ہے، جو عالمی سطح پر ہمارے ملک کو ممتاز مقام فراہم کرتے ہیں۔

وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ کے لیے جلد از جلد قابل عمل اور فوری مکمل ہونے والے منصوبے ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی سڑکیں، ہوٹلز، ریزارٹس، تفریحی مراکز اور دیگر سہولیات کا قیام ناگزیر ہے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں داخلے کے لیے فیس مقرر، ’اگلے سال ویزا لگوا کر جانا پڑے گا‘

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ سیاحتی ترقی کے تمام منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلی کے تقاضوں کو لازماً مدنظر رکھا جائے تاکہ پائیدار ترقی ممکن ہو۔ انہوں نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کو فعال کرنے کے لیے فوری بریفنگ بھی طلب کی۔

اجلاس کو وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 20 نئے سیاحتی مقامات آباد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ مذہبی اور میڈیکل ٹورازم کے فروغ کے لیے بھی جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ سیاحت کو معیشت (GDP) کا اہم جزو بنانے کے لیے اقدامات زیر غور ہیں۔ جلد ہی اسلام آباد میں نیشنل ٹورازم ایکسپو اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

اجلاس میں شرکا نے وزیرِاعظم کو بتایا کہ حال ہی میں ملتان میں نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے مینگو فیسٹیول 2025 کا کامیاب انعقاد بھی سیاحت اور مقامی معیشت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم تھا۔

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ تمام اقدامات کو جلد، شفاف اور موثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ پاکستان کو دنیا کے بڑے سیاحتی ممالک کی صف میں شامل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

20 نئے سیاحتی مقامات وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس وزیراعظم محمد شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 20 نئے سیاحتی مقامات وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس وزیراعظم محمد شہباز شریف سیاحتی مقامات کے فروغ کے لیے

پڑھیں:

نارووال:ـ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال گائوں دودھے میں بچوںمیں اسکول بیگز و کتابیں تقسیم کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250922-08-24

متعلقہ مضامین

  • احسن اقبال سی پیک مشترکہ رابطہ کمیٹی کے 14ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین  چلے گئے
  • وزیراعظم کی سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کیلیے قابل عمل منصوبوں پرکام کی ہدایت
  • علاقائی تبدیلیاں نئی اقتصادی حکمتِ عملی کی متقاضی ہیں
  • ایرانی پارلیمنٹ کے 71 سخت گیر اراکین کا ایٹم بم بنانے اور دفاعی حکمتِ عملی پر نظرثانی کا مطالبہ
  • وزیراعظم کی  سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے قابلِ عمل منصوبے تیار کرنے کی ہدایت
  • تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت
  • نارووال:ـ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال گائوں دودھے میں بچوںمیں اسکول بیگز و کتابیں تقسیم کررہے ہیں
  • پاکستان سیاحت سے سالانہ 30سے 40ارب ڈالر کما سکتا ہے‘ سردار یاسر
  • ایشیا کپ 2025: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان نے حکمت عملی طے کرلی
  • امریکی پابندیوں سے چھوٹ کا خاتمہ: بھارت کی چابہار حکمت عملی پر کاری ضرب