فرق نہیں پڑتا حکومت کون کر رہا ہے، ملکی ترقی ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
فرق نہیں پڑتا حکومت کون کر رہا ہے، ملکی ترقی ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ حکومت کون کر رہا ہے، ملک کی ترقی ضروری ہے۔ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہمارے آبا اجداد جرمن اور جاپانی مصنوعات استعمال کرتے رہے، اب وقت بدل گیا ہے اور ہمارے استعمال کی چیزیں بھی بدل گئی ہیں، عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان درست سمت پر ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ ہم 78 سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ اس سے آگے بڑھیں، پاکستانی معیشت پر کوئی پریشر نہیں، ہم شرح سود میں کمی کر کے 20 سے 11 فیصد تک لے آئے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارت نے فتنہ الخوارج کو سپورٹ کیا اور پاکستان نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ہم نے پہلگام واقعہ کی مذمت کی اور قومی اسمبلی میں قرارداد بھی منظور کی، اللہ نے ہمیں موقع دیا اور سفارتی محاذ پر یہ جنگ جیتی، جانتے ہیں انڈیا کے اور بھی منصوبے ہیں لیکن ہم تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھارت کے 6 طیارے گرائے لیکن وہ ہمارا ایک بھی طیارہ نہیں گرا سکا، ہم بھارت کے مزید طیارے بھی گرا سکتے تھے لیکن ہم نے تحمل سے کام لیا، پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان سفارتی محاذ پر مزید مضبوط ہوکر دنیا میں ابھرا، چین کے طیارے اچھے ہیں لیکن انہیں استعمال کرنے کی مہارت ہونی چاہئیے۔
ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ جشن آزادی پر جو جذبات ہیں ان کا لفظوں میں اظہار ناممکن ہے، معرکہ حق پر دنیا نے پوچھا کہ اپنے سے دس گنا بڑے ملک کو کیسے شکست دی، اپنے 25 سالہ کیرئیر میں پاکستان کو سفارتی محاذ پر اس سطح پر پہلے نہیں دیکھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 فلسطینی شہید،خوراک کا بدترین بحران جاری غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 فلسطینی شہید،خوراک کا بدترین بحران جاری پاکستانی ریموٹ سیٹلائٹ کامیابی سے فعال، خلا سے ہائی ریزولوشن تصاویر زمین پر بھیجنا شروع کردیں پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کویتی وزیر خارجہ کا اسحق ڈار سے رابطہ، سیلاب تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، ہر ممکن تعاون کی پیشکش بالائی علاقوں کا سفر خطرناک قرار وزیراعظم کی ہدایت پر سیاحت سے متعلق ایڈوائزری جاری نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا
پڑھیں:
امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
بشکیک / تہران: ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک امریکا کی جانب سے ایران پر ہونے والی کسی بھی فوجی کارروائی میں تعاون یا مدد فراہم کرتا ہے تو اسے بھی اس کے نتائج اور بین الاقوامی ذمہ داری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شمالی ایران میں پاسداران انقلاب کے ایک بحری اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کرغزستان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں حصہ لینے، تعاون کرنے یا سہولت فراہم کرنے والے تمام فریق بین الاقوامی قانون کے تحت ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے حق کے تحت ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
ادھر ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق شمالی صوبے گیلان کے نائب گورنر علی باقری نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی میزائلوں نے صبح کے وقت زیباکنار میں واقع پاسداران انقلاب کی بحریہ کے ایک ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔
ایرانی حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں فوجی تنصیب میں موجود کچھ آلات کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان یا مزید تفصیلات کے بارے میں فوری طور پر معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
تاحال امریکا کی جانب سے ایرانی حکام کے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی اس حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کی سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے بیانات سے سفارتی تناؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔