سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا صحافی خاور حسین کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ خاور حسین کی صحافت میں خدمات قابلِ تعریف ہیں، وہ دیانت داری اور سچائی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، صحافتی برادری ایک باصلاحیت ساتھی سے محروم ہوگئی ہے اور ان کی کمی کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خاور حسین نہ صرف ایک پروفیشنل صحافی تھے بلکہ میرے قریبی رفقا میں سے بھی تھے، ان کا اچانک انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاور حسین کی صحافت میں خدمات قابلِ تعریف ہیں، وہ دیانت داری اور سچائی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، صحافتی برادری ایک باصلاحیت ساتھی سے محروم ہوگئی ہے اور ان کی کمی کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔ سینئر وزیر نے خاور حسین کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق جلد از جلد سامنے لائے جا سکیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سینئر صحافی انصار عباسی کی معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی انصار عباسی نے معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کرلی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انصار عباسی نے سیکرٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے سے متعلق آگاہ کر دیا۔
انصار عباسی کاکہنا تھا میرے خیال میں پوری قوم اس معرکہ حق ایوارڈ کی حقدار ہے،میں نے کچھ غیرمعمولی نہیں کیا، جو کیا وہ میرا فرض تھا۔
مزید :