مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑے اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا، بالائی پنجاب میں طوفانی بارشوں سمیت کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) پنجاب نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل زیادہ مضبوط ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے اور بالائی پنجاب میں طوفانی بارشوں سمیت کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 320 سے تجاوز کرگئی ہے جہاں صرف بونیر میں 150 سے زائد افراد سیلابی ریلوں نذر ہوگئے۔(جاری ہے)
باجوڑ میں کلاوڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا اور مکینوں کے آشیانے گرگئے، سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں جب کہ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔اس کے علاوہ گزشتہ روز امدادی سرگرمیوں کے لیے جانے والا کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی کریش ہوگیا جس میں 5 افراد شہید ہوئے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔