گزشتہ 6 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
—فوٹو: اے ایف پی
خیبر پختونخوا میں 6 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں مزید 145 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں 6 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں 151 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
6 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں خیبر پختونخوا میں 137 افراد زخمی ہوئے جبکہ اسی دوران باشوں اور سیلاب سے گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے پنجاب میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشات خیبرپختونخوا: بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 321 ہوگئیاین ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ 25 جون سے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں 658 افراد جاں بحق اور 905 زخمی ہوئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 25 جون سے بارشوں اور سیلاب کے باعث خیبر پختونخوا میں 396 افراد، پنجاب میں 164 افراد، سندھ میں 28 افراد، بلوچستان میں 20 افراد، گلگت بلتستان میں 28 افراد، آزاد کشمیر میں 14 افراد اور اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
بارشوں کے باعث ملک بھر میں 1913 مکانات گر گئے، جبکہ 587 مویشی ہلاک ہو گئے۔
گزشتہ 6 گھنٹوں میں ملک بھر میں جاں بحق ہونے والوں 151 افراد میں 124 مرد، 16 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں جبکہ اس دوران زخمی ہونے والے 137 افراد میں 107 مرد، 20 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں میں بارشوں اور سیلاب افراد جاں بحق ملک بھر میں گھنٹوں میں
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ برقرار ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کے روز پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی موسم کو متاثر کر رہا ہے۔ اس کے باعث بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان برقرار رہے گا۔
پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر، چترال، کوہستان اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Hours of torrential rain have triggered severe flooding in Lahore, submerging thousands of homes and affecting millions in Pakistan’s second-largest city. The extreme monsoon weather has caused widespread damage, according to emergency services. Residents say it is the worst… pic.twitter.com/IYCbDSEg9Y
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) July 22, 2026
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بالائی اور جنوب مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، تاہم صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے جبکہ شہریوں، بالخصوص سیاحوں اور پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر میں سیلابی ریلوں سے 6 افراد جاں بحق، ریسکیو 1122 کا بڑا آپریشن مکمل
ادھر قومی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں نے بھی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ تیز بارش، آندھی یا گرج چمک کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم سے متعلق سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این ڈی ایم اے بارش پاکستان سیلاب محکمہ موسمیات