سوات میں سیلابی ریلے سے مزید 8 لاشیں برآمد، اموات کی تعداد 20 ہوگئی۔
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے مزید 8 افراد کی لاشیں مل گئیں۔شدید بارشوں اور سیلاب نے سوات کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، مینگورہ، منگلور، مٹہ، کوکارئی میں سیلابی ریلے سب کچھ بہا کر لے گئے۔ریسکیو حکام نے کہا کہ 4 لاشیں بشبنڑ جبکہ 4 لاشیں ڈائیو اڈہ مینگورہ سے برآمد ہوئیں، دو افراد زخمی جبکہ چار لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر سلیم جان نے سیلابی ریلے میں بہنے والے مزید 8 افراد کی لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوات میں بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ۔ حکام کا بتانا ہے کہ ضلع بھر میں 2071 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ۔سوات میں مکان باغ، ملا بابا، لنڈیکس، شہید آباد اور امان کوٹ میں شدید نقصانات ہوئے ہیں، لوگوں کے کاروبار اور گھریلوں سازو سامان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔اپنی مدد آپ کے تحت لوگ گھروں اور دکانوں کی صفائی میں مصروف ہیں، جبکہ ریسکیو 1122 کی جانب مختلف علاقوں میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیلابی ریلے سوات میں
پڑھیں:
بھارت میں کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی اموات، فروخت پر پابندی
بھارت میں کھانسی کے سیرپ ’’کولڈرف‘‘ کے استعمال سے بچوں کی اموات کے واقعات نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
سب سے پہلے تامل ناڈو نے یکم اکتوبر سے کولڈرف سیرپ کی فروخت اور ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد کی، جس کے بعدمدھیہ پردیش اور راجستھان میں بھی اموات سامنے آنے پر ریاستی حکومتوں نے فوری ایکشن لیا۔
مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ میں9 بچوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعلیٰ موہن یادو نے سیرپ اور اس کی مینوفیکچرنگ کمپنی کے دیگر پروڈکٹس پر مکمل پابندی لگا دی۔
راجستھان میں بھی 2 بچوں کی اموات کے بعد ریاستی ڈرگ کنٹرولر کو معطل کر دیا گیا جبکہ دوا ساز کمپنی ’’سنس فارما‘‘ کی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور این سی ڈی سی کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تحقیقات کر رہی ہیں، جبکہ سیرپ کی سپلائی چین، ڈاکٹروں کے کردار اور دیگر پہلوؤں کی جانچ کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ دوا بنانے والی کمپنی کی فیکٹری تمل ناڈو کے کانچی پورم میں واقع ہے، جہاں ابتدائی رپورٹس کی بنیاد پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔