کلاؤڈ برسٹ، ریلے، لینڈ سلائیڈنگ، خیبر پی کے میں تباہی 282 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور، پشاور، قصور، مظفر آباد، نیلم، کراچی (نیوز رپورٹر+ بیورو رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار خصوصی+ نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں اور مون سون کے 7ویں سپیل نے خیبر پی کے میں تباہی مچا دی۔ 4 اضلاع آفت زدہ قرار دیدیئے گئے۔ 255 افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی اور بیسیوں لاپتہ ہیں۔ ایک ہی خاندان کے 22 افراد مرنے والوں میں شامل ہیں۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔ خیبرپی کے کے مختلف اضلاع بٹگرام، باجوڑ اور مانسہرہ میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مختلف حادثات پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 126 مرد، 12 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 12 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ بارشوں اور فلیش فلڈ سے 35 گھروں کو نقصان پہنچا۔ 7 گھر مکمل جبکہ 28 گھر جزوی تباہ ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات باجوڑ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، سوات، بونیر اور شانگلہ کے اضلاع میں پیش آئے۔ سب سے زیادہ نقصان ضلع باجوڑ اور بٹگرام میں ہوا جہاں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر بونیر نے کہا ہے کہ بونیر کے علاقوں گوکند اور پیر بابا میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 50 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 40 افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو پیربابا میں پڑی ہیں جبکہ 10 افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ڈگر میں موجود ہیں۔ ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 باجوڑ کے کنٹرول روم کو تحصیل سلارزئی کے گاؤں جبراڑئی میں شدید بارش (کلاؤڈ برسٹ) کے نتیجے میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ریلے سے متعدد گھر تباہ، رابطہ سڑکیں اور پل بہہ گئے۔ 21 نعشیں نکال لی گئیں، 7 افراد لاپتہ ہیں۔ بونیر میں 12 سے زائد دیہات کلاؤڈ برسٹ سے متاثر ہوئے ہیں۔ 60 افراد زخمی ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے بتایا کہ باجوڑ کے تحصیل سلارزئی میں بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے سے 75 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں سے 18 کی لاشیں برآمد کر لی گئیں جبکہ 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔ واقعے میں 3 زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں 4 مکان تباہ ہوگئے۔ ڈی سی نے مزید بتایا کہ پہاڑی تودہ گرنے سے راستے بند ہوگئے تھے فرنٹیئر کور نارتھ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین کے لیے خیمے اور دیگر ضروری سامان پہنچایا جس پر عوام نے خیر مقدم کیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو خار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، 2 زخمیوں کو علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے ڈسچار ج کر دیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ مہانڈری میں واقع منور بیلہ کے مقام پر دیر سے تعلق رکھنے والے تین مزدور فلیش فلڈ کے باعث دو نالوں کے درمیان پھنس گئے تھے۔ تینوں افراد نوید اللہ، سجاد اور عیان خان ٹربائن پر کام کے بعد واپس جا رہے تھے جب طغیانی کی زد میں آگئے، ریسکیو اہلکاروں نے تینوں کو زندہ بچا لیا۔ شدید بارشوں سے شاہی اور شاہی کوٹ میں ندی نالیوں میں طغیانی آنے سے 25 سیاح پھنس گئے تھے۔ ریسکیو کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بٹگرام اور مانسہرہ کے سرحدی گاؤں نیل بند میں بادل پھٹنے کا واقعہ کے نتیجے میں 3 سے 4 گھر بہہ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم خان کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔ مقامی افراد، ریسکیو اہلکار، ریونیو عملہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ دیہاتیوں نے دودھ پتی اور تھوہر کے علاقوں سے 9 لاشیں نکالی ہیں جبکہ تقریباً 20 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ علاقے میں سیلابی صورتحال کے باعث چھوٹے لکڑی کے پیدل چلنے کیلئے بنائے گئے پل بہہ گئے ہیں، 10 سے 15 مویشی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ رابطہ سڑکیں اور بجلی پیدا کرنے والے ٹربائن بھی نقصان کا شکار ہوئے۔سب سے زیادہ نقصان بونیر میں ہوا۔ 157 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، بٹگرام ضلع کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا۔ طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ ضلع مانسہرہ کے علاقے بسیاں میں سیلابی ریلے میں ایک کار بہہ گئی جس میں سوار 6 افراد میں سے 3 جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 کو زندہ بچا لیا گیا۔ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، ضلع غذر میں 8 جبکہ دیامر میں 2 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے، کئی مقامات پر شاہراہیں بند اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی تاہم بعض راستے بحال کر دیئے گئے ہیں۔ مرکزی بجلی گھر نلتر تباہ ہو گیا۔ آزادکشمیر میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں، ان میں مظفر آباد کا ایک ہی 6 رکنی خاندان شامل ہے۔ 6 پل، رابطہ سڑکیں اور 400 مکانات متاثر ہوئے، 104 تباہ ہو گئے، وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ سے 6 پل اور گیسٹ ہاؤسز بہہ گئے جبکہ سینکڑوں سیاح محصور ہو گئے ہیں جن میں سے کئی کو نکال لیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں 2 روز کیلئے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔ سوات کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جس کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو گیا، اسلام پورہ روڈ شگئی میں متعدد گاڑیاں برساتی پانی میں پھنس گئیں، شگر میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کے باعث متعدد دیہات متاثر ہو گئے، ریلے میں بہہ کر ایک نوجوان سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ سوات کے مطابق دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو گیا، مختلف سکولوں میں پھنسے 900 بچوں کو اور گھروں میں محصور خواتین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ خیبرپی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر ضلع مہمند میں کریش کرگیا، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا، ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پی کے کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔ حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ پی ڈی ایم کے مطابق بارشوں کا سلسلہ کے پی کے میں 21 اگست تک چلے گا۔ کلاؤڈ برسٹ سے رتی گلی کی سڑک مختلف مقامات سے بہہ گئی۔ رتی گلی بیس کیمپ میں متعدد سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔ نیلم اور لوات تالے پر تین تین رابطہ پل بہہ گئے۔ ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر پگھلنے سے حسن آباد نالے کے دونوں اطراف سے کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے باجوڑ، بٹ گرام اور بونیر سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعلی نے ان واقعات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی بھر پور معاونت کی جائے گی۔آج کے پی کے میں یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ شہداء کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے سوات اور باجوڑ میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کوریسکیو کیا جا رہا ہے۔ راشن اور ادویات فراہمی بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر کی جارہی ہے۔ پی ڈی ایم خیبر پی کے نے کہا ضلع شانگلہ میں 23، بٹگرام میں 15، ضلع مانسہرہ میں 23، سوات 11، لوئر دیر میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ باجوڑ میں 21 افراد جاں بحق ہوئے۔ حالیہ مون سون بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے دریاؤں میں طغیانی اور تباہی کے باعث ضلع مانسہرہ کا اہم سیاحتی مقام بند کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پی کے میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے رابطہ کر کے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو خیبر پی کے اور آزاد کشمیر کی حکومتوں سے مسلسل رابطہ رکھنے اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس میں ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے جو این ڈی ایم اے کے لوگوں سے 24 گھنٹے رابطے میں ہے، حکومت کا فوکس ریلیف اور ریسکیو اقدامات پر ہے۔ خیبر پی کے میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تمام ادارے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں چالیس کے قریب افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ وفاقی حکومت اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کر رہی ہے۔ خیبر پی کے میں 40 کے قریب افراد لاپتہ ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپی کے کے ضلع بٹگرام میں بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کو مکمل سپورٹ کر رہی ہے۔ ہم سب نے مل کر خیبر پی کے عوام کی مدد کرنی ہے۔ پہاڑی علاقوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر اور چیف منسٹر خیبر پی کے کو ٹیلی فون کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پانچ اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جاں بحق اہلکار عوام کی خدمت کے مشن پر تھے۔ عوامی خدمت میں جان دینے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے علی امین گنڈا پور کو فون کرکے افسوس کرتے کہا مشکل وقت میں خیبر پی کے کے عوام کیساتھ ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں حالیہ بارشوں پر سیلاب کی صورتحال کے جائزہ کیلئے ہنگامی اجلاس ہوا۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو ملک کے بالائی حصوں میں کلاؤڈ برسٹ، فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات اور ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبر پی کے کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے، انہیں ریسکیو و ریلیف آپریشن میں تمام تر تعاون فراہم کرنے اور اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کیلئے رابطے مزید مربوط کرنے کی ہدایت کی۔ ہدایت کی کہ خیبر پی کے حکومت کو خیمے، ادویات، اشیاء خوردونوش اور دیگر امدادی سامان فوری پہنچایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان کو ٹرکوں کے ذریعے فوری بھیجا جائے۔ وزیراعظم نے گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی سے بھی رابطہ کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِاعلی خیبر پی کے علی امین گنڈا پور سے بھی ٹیلی فون پر گفتگوکی۔ وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے وزیرِاعلی گنڈاپور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی حکومت کی ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہر قسم کی معاونت کرے، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی ہر قسم کی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ادویات، خیمے اور اشیاء خورونوش بھیج رہی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں سے مختلف وادیوں میں تباہی مچ گئی۔ چلاس کے اوچھار نالے میں کئی افراد بہہ گئے۔ کئی نے درختوں کے تنے کا سہارا لیا۔ بارش کے باعث فصلیں، مکانات، باغات، رابطہ پل اور واٹر چینل تباہ ہوگئے۔ استور میں سیلاب سے تیار فصلیں، دکانیں، درخت اور کئی موٹرسائیکلیں بہہ گئیں۔ شاہراہِ قراقرم بند ہونے سے گلگت اور راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ سکردو میں موسلادھار بارشوں سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ سدپارہ ڈیم کا واٹر چینل سیلاب میں بہہ گیا، پاور ہائوسز بند ہوگئے۔ آزادکشمیر کی وادی نیلم میں سیلابی ریلے دریا پر بنے 6 رابطہ پل بہا لے گئے۔ مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق، مظفر آباد میں کلاوڈ برسٹ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت8 جاں بحق ہوئے۔ رتی گلی جانے والی سڑک مختلف مقامات پر بہنے سے بیس کیمپ میں پھنسے 800 سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کشمیر کو راولپنڈی سے ملانے والی شاہراہ کوہالہ اور شاہراہ نیلم بھی متعدد مقامات پر بند، سری نگر مظفرآباد سیکشن متعدد مقامات اور لیپہ مظفرآباد شاہراہ مٹی کی تودے گرنے سے بند ہوگئی۔ آئی جی ایف سی نارتھ کا ہیلی کاپٹر بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ اضلاع کے لئے امدادی فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لئے مجموعی طور پر پاس کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ ضلع بونیر کو 15 کروڑ، باجوڑ بٹگرام اور مانسہرہ کو دس دس کروڑ اور سوات کو پانچ کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس سے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب سے متعدد سرحدی دیہات زیر آب، کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ اس وقت ہیڈگنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا اخراج ستر ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ دریا کے کنارے درجنوں دیہات گھٹی کلنجر، بھکی ونڈ، والے والا، بھکی ونڈ، حاکو والا، چندا سنگھ والا، مستے کی بستی بنگلہ دیش اور متعدد دیہات زیر آب آنے سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔ دریائے ستلج سے ملحقہ آبادیوںمیں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 نے متاثرہ علاقوں میں بوٹ ٹرانسپوٹیشن سروس شروع کردی۔ دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر 64ہزار 554 کیوسک پانی کا سیلابی گزر رہاہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ولے والا کے مقام سے 175 مویشی اور 10افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ امدادی ٹیمیں مزید کام کررہی ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں حالیہ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف شاہراہوں کی بندش پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اعلیٰ حکام کو فوری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سینئر افسران کو ہدایت کی کہ پنجاب اور سندھ سے ورک فورس اور مشینری بھی استعمال میں لائیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری کر دیا۔ 16 سے 17 اگست تک مون سون بارشوں کے باعث کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر پانی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔ قصور دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر قصور میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مزید امدادی سامان مہیا کر دیا گیا۔ امدادی سامان میں 50 ٹینٹس، 100 لائف جیکیٹس، 50 لائف رنگز، 100 مچھر دانیاں اور 50 پلاسٹک میٹس شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو ریلیف و ریسکیو سرگرمیوں کے لیے 20 ملین روپے کی اضافی رقم فراہم کر دی گئی۔ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال بارے فیکٹ شیٹ جاری کر دی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری میں 28، راولپنڈی 22، نارووال 13، لاہور اور سیالکوٹ میں 11 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ 17 اگست تک مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔ رواں سال موسم مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 164 شہری جانبحق ہوئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر متاثرہ فیملیز کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ 582 شہری زخمی 216 گھر متاثر اور 121 مویشی ہلاک ہوئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے ایک بیان میں خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں کلاڈ برسٹ اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب اور ہیلی کاپٹر حادثہ میں قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں کو تیز کریں۔ متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ زخمی افراد کو فوری اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ کوآرڈی نیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا بونیر میں سیلاب ایک المناک سانحہ ہے۔ خیبر پی کے میں سیلاب کی پیش گوئی کرنے والے سائرن ہی نہیں بجے۔ صوبے میں اس وقت کوئی گورننس نہیں ہے۔ صوبائی حکومت سے توقعات رکھنا فضول، سانحہ سوات دہرانے کی گنجائش نہیں۔ خیبر پی کے میں زمینی حقائق کچھ سوشل میڈیا پر کچھ اور ہوتے ہیں۔ دریں اثناء آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات نے صوبہ خیبر پی کے میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کی ہیں سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے کہا کہ خیبر پی کے میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پی کے کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے وقف کر دی پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن جو تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے، خیبر پی کے کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لئے مختص کر دیا، سیکیورٹی آرمی چیف نے کور آف انجینئرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں کے پلوں کی مرمت کا کام جلد مکمل کرے، جہاں ضروری ہے عارضی پل قائم کیے جائیں آرمی کے نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو کے لئے بھیجا جا رہا ہے آرمی کی خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی آرمی چیف کی ہدایت پر تعینات کر دی گئی ہے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور آرمی آیویشن کو پہلے سے ہی خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ عوام کی افراد جاں بحق ہو کرنے کی ہدایت کی امدادی سرگرمیوں محمد شہباز شریف ڈی ایم اے کو سیلاب سے متاثرہ دریائے ستلج میں رابطہ سڑکیں اور سیلابی صورتحال سیلاب سے متاثر افسوس کا اظہار میں بادل پھٹنے خیبر پی کے میں خیبر پختونخوا عوام کی بحالی ریلیف ا پریشن صوبائی حکومت سیلابی ریلوں مختلف حادثات کر دیا گیا ہے میں سیلاب سے جاں بحق ہوئے کے نتیجے میں ڈی ایم اے کے وفاقی حکومت سیلابی ریلے نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے سیلاب سے ہدایت کی ہے کلاو ڈ برسٹ صورتحال کے میں طغیانی میں سیلابی علاقوں میں ہیلی کاپٹر بارشوں اور کے مقام پر وزیر اعلی باجوڑ میں بارشوں کے زخمی ہوئے لاپتہ ہیں مقامات پر اضلاع میں ا رمی چیف نے کہا کہ بتایا کہ ریلے میں علی امین شامل ہیں افراد کی کی لاشیں کے مطابق ہیں جبکہ ہوئے ہیں کے مختلف ریسکیو ا پی کے کے لیا گیا کہ وزیر بہہ گئے کے ساتھ گئے ہیں کے باعث جاری ہے تباہ ہو میں بہہ پاک فوج نے والے ہو گیا کے لئے کے پیش کے لیے ہو گئے رہی ہے
پڑھیں:
طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر تباہی، 325ے زائد افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں، بادل پھٹنے ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں اب تک 325 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔
صرف بونیر میں قدرتی آفت 213 زندگیاں لے گئی جبکہ کئی افراد لاپتا ہو گئے۔ مانسہرہ میں بھی سیلابی ریلے اور تودے گرنے کے واقعات میں 20 افراد جاں بحق ہوئے۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
مانسہرہ میں سیلابی ریلے سے 20 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں
مانسہرہ ضلعی انتظامیہ نے بٹل حلیم ڈھیری میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ,مانسہرہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 20 افراد سیلابی ریلے کی زد میں آکر بہہ گئے تھے۔
مانسہرہ بہہ جانے والوں میں 17 کا تعلق ضلع مانسہرہ جبکہ تین کا تعلق ضلع بٹگرام سے تھا.مانسہرہ ابتک 15 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں،مانسہرہ 5 افراد کی لاشوں کی تلاش ابتک نہیں ہو سکی.
قوم اس آزمائش کی گھڑی میں مصیبت زدہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، صدر زرداری
تربیلا ڈیم کے سپل وے کھولنے سے نجی ہوٹل ڈوب گیا
ہری پور تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش خطرناک حد تک پہنچ گئی۔ سپل وے کھولنے سے ایک نجی ہوٹل ڈوب گیا ۔ انتظامیہ نے ہوٹل خالی کروا لیا ہے ۔ تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے ۔اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1548 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاہ باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 21 افراد جان سے گئے۔
جشن معرکہ حق 75 روپے کا یادگاری سکے کا اجرا کردیا گیا
کلاوڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا،مکینوں کے آشیانے گرگئے، سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں جبکہ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔
سوات میں بپھرا دریا راستے میں آنے والی ہر چیز تنکوں کی طرح بہا لے گیا، مینگورہ سے گزرنے والی ندی کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، پانی کے ریلے رابطہ پلوں تک پہنچ گئے۔
علاوہ ازیں آزادکشمیر کی وادی نیلم میں سیلابی ریلے دریا پر بنے 6 رابطہ پل بہا لے گئے، مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق ، مظفر آباد میں کلاوڈ برسٹ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت8 جاں بحق ہوئے۔
سیلاب زدہ عوام کے ریسکیو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، وزیراعظم کی ہدایت
دوسری جانب گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں سےمختلف علاقوں میں تباہی ہوئی،اسکردو میں بھی 5 پل دریا بُرد ہوگئے جبکہ چلاس کے اوچھار نالےمیں متعدد افراد بہہ گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری تازہ ترین ایڈوائزری میں خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔
این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق 18 اگست سے 22 اگست تک خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات، وزیرستان اور اطراف کے علاقوں میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے۔
چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس رنگ محل پہنچ گیا
ایڈوائزری کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کمشیر میں 18 سے 22 اگست کے درمیان استور، اسکردو، ہنزہ، شگر، باغ، وادی نیلم، مظفر آباد اور اطراف میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔
دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب
گجرات دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہےجس کے باعث کٹاؤ سے کئی ایکڑ زرعی زمینیں دریا بُرد ہو چکی ہیں سیلابی صورتحال کے باعث رہائشی آبادیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اس حوالے سے مزید جانتے ہیں رانا شہزاد سے جی رانا شہزاد آگاہ کیجئے گا دیہاتیوں کا مزید کیا کہنا ہے