ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، ریڈ الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ صوبے کے سیلابی اضلاع میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ایمرجنسی سروسز کے تمام اہلکار اپنے سٹیشنز پر موجود رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی نے بتایا کہ صوبے کے سیلابی اضلاع میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ایمرجنسی سروسز کے تمام اہلکار اپنے سٹیشنز پر موجود رہیں گے۔ بلال احمد فیضی نے کہا کہ آپریشنل اہلکاروں کو ضرورت پڑنے پر متاثرہ اضلاع بھیجا جاسکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریسکیو 1122
پڑھیں:
کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔
اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔
خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔
خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔