خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے امدادی فنڈز جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث متاثرہ اضلاع كے لیے امدادی فنڈز جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث متاثرہ ضلع بونیر کو 15 کروڑ، ضلع باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو 10، 10 کروڑ اور سوات كو 5 كروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں كو امدادی سرگرمیاں تیز كرنے كی ہدایت کی گئی اور پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ آپس میں مكمل رابطے میں ہیں اور صورت حال كی نگرانی كی جا رہی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوش گوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بارشوں اور فلش فلڈ متاثرہ اضلاع پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔
مزید :