وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے صوبے کے مختلف اضلاع — بونیر، شانگلہ، سوات، باجوڑ، لوئر دیر اور مانسہرہ — میں حالیہ موسلا دھار بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔ یہ خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے ایک آزمائش کا وقت ہے، اور وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔
امیر مقام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خود اس سنگین صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں فوری امداد کی فراہمی کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت متاثرہ علاقوں کی ہر ممکن مدد کرے گی تاکہ بروقت امداد اور بحالی کے اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔”
امیر مقام نے افسوسناک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور اس موقع پر امدادی ٹیم کے ہیلی کاپٹر حادثےمیں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
امیر مقام نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ہمیں متاثرین کی مدد کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے تمام اداروں، فلاحی تنظیموں اور اہلِ خیر سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے آگے آئیں۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

وزیر دفاع خواجہ آصف کی آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کے دوران پرامن رہیں اور مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیری آزادی کی جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے تک پہنچی، سینے پر گولیاں کھائیں، اور اپنی جانیں قربان کیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کی صورتحال پر اوورسیز ممبر اسمبلی محمد اقبال مستعفی

انہوں نے بتایا کہ کشمیری شہداء میں مختلف صوبوں کے پاکستانی شامل تھے، جیسے پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی، گلگتی اور بلتی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لیے داؤ پر لگایا اور یہ قربانی ہمارے ایمان کا جز ہے۔ انہوں نے اپنے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی کثیر تعداد کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ اکتوبر 1947 میں جموں سے سیالکوٹ تک پہنچتے ہوئے ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی کشمیر میں احتجاج ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت، مذاکراتی کمیٹی کو مظفرآباد روانگی کا حکم

وزیر دفاع نے آزاد کشمیر کے عوام کو یاد دلایا کہ ہزاروں عورتوں کی عصمت لٹی، ہزاروں افراد اغوا ہوئے، اور کئی خاندانوں نے پاکستان کے ساتھ محبت کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کی۔

انہوں نے زور دیا کہ موجودہ احتجاجات میں پرامن رویہ اختیار کیا جائے تاکہ کشمیری جدوجہد کے اصل مقصد کو نقصان نہ پہنچے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر احتجاج خواجہ آصف کشمیر مذاکرات

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کے زلزلے جھٹکے
  • آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات سے بھارت کے عزائم ناکام، امیر مقام
  • سازشی عناصر مایوس، آزاد کشمیر میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے گونجتے رہیں گے، وفاقی مذاکراتی کمیٹی اسلام آباد پہنچ گئی
  • حقیقی امن صرف انصاف کے ذریعے ہی قائم کیا جا سکتا ہے، میر واعظ
  • شہباز شریف کا رواں ماہ سعودی عرب کا اہم دورہ، بڑے معاشی فیصلوں کا امکان
  • عمران خان کی غیرقانونی قید انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، حلیم عادل شیخ
  • ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی
  • وفاقی مذاکراتی کمیٹی مظفر آباد پہنچ گئی، عوام کے جائز مطالبات سننے اور حل کرنے کا عزم
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل
  • اسلام آباد: آئی ایف سی کی پاکستان کی قائم مقام کنٹری منیجرناز خان وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کررہی ہیں