2025-07-12@10:33:04 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«کلاو ڈ برسٹ»:
گلگت(نیوز ڈیسک)پاکستان کے خوبصورت اور پُرامن شمالی علاقے گلگت بلتستان ایک بار پھر قدرتی آفت کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں گلگت کے مضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ (Cloudburst) کے باعث شدید موسلا دھار بارش ہوئی، جس نے چند گھنٹوں میں تباہ کن سیلابی صورتحال پیدا کر دی۔ ہزاروں کنال پر کھڑی فصلیں بہہ گئیں، کئی گھروں اور مویشی خانوں کو نقصان پہنچا، جبکہ گلگت-غذر شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ یہ واقعہ نہ صرف مقامی لوگوں کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، کیونکہ موسمیاتی تبدیلیاں اب صرف خبروں تک محدود نہیں رہیں بلکہ ہمارے گھروں، کھیتوں اور روزمرہ زندگی پر براہ راست اثر انداز ہو رہی ہیں۔ شدید بارش کے بعد قدرتی...
—’جیو نیوز‘ گریب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ضلع جہلم ویلی میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں، ہٹیاں بالا کےعلاقہ گوہر آباد میں کلاؤڈ برسٹ ہونے سے 4 گھر تباہ ہو گئے، جبکہ متعدد مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا، مویشی بھی سیلابی ریلےمیں بہہ گئے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سےمتعدد رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔وادیٔ نیلم، سماہنی، نکیال سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔گلگت بلتستان کےضلع دیامر میں بارشوں سےنظام زندگی درہم برہم ہے، چلاس میں متعدد مقامات پر سیلاب سے فصلوں، زرعی زمینوں اور درختوں کو نقصان پہنچا ہے، شہر سمیت دیگر مضافات میں پانی اور بجلی کی سپلائی معطل ہے۔وادیٔ بابوسر میں بارشوں سے سیلابی صورتِ حال ہے،...
کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ،ایک مسجد شہید جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ مظفرآباد کے نواحی علاقے بلگراں کے مقام پر بادل پھٹنے سے (کلاوڈ برسٹ) ہونے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی جس کے نیتجے میں کئی مکانات تباہ جبکہ مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بادل پھٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب وادی نیلم میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھ مقام، لوات، دواریاں، دودنیال اور شاردہ میں تیز بارش اور اڑنگ کیل، وادی شونٹھر اور وادی گریس میں بھی تیزبارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ رپورٹ کے مطابق باڑیاں سے میرپورہ...
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، مظفرآباد کے نواحی علاقے بلگراں میں بادل پھٹنے (کلاؤڈ برسٹ) کے باعث ایک خاتون جاں بحق جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہو گئے۔ پشاور کے علاقے متنی میں ہوٹل کی چھت گرنے تین افراد زخمی ہوئے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب اور کے پی میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، لورالائی میں بھی آندھی اور مٹی کا طوفان آیا۔ ملک کے بیشترمیں شہروں میں شدید گرمی کے بعد بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ، بعض علاقوں میں آندھی، طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ مظفرآباد میں کلاؤڈ...
اسلام آباد :پاکستان اور چین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی،ڈیجیٹل معیشت،کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نےوفاقی وزیر برائے آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان میں آئی سی ٹی کی استعداد کار بڑھانے کے لئے چینی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ چین کے ساتھ تبادلہ پروگرام اور تربیتی مواقع کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کا کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت میں باہمی تعاون اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے...
بخارسٹ(انٹرنیشنل ڈیسک) رومانیا کے صدر کلاؤس یوہانس نے عہدے سے استعفادے دیا۔خبررساں اداروں کے مطابق صدر کلاؤس یوہانس نے اپنے بیان میں کہا کہ رومانیا اور اس کے عوام کو بحران سے بچانے کے لیے مستعفی ہو رہا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ باضابطہ طور پر آج صدارت کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات کے نتائج کالعدم قرار دیے تھے۔ عدالتی فیصلے کے بعد سے اپوزیشن کی جانب سے صدر کلاؤس یوہانس پر مستعفی ہونے کے لیے شدید دباؤ تھا۔
واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی سیکیورٹی حکام نے ایپل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک ’’بیک ڈور‘‘ بنائے جس کی مدد سے وہ دنیا بھر میں ایپل کے صارفین کے انکرپٹڈ کلاؤڈ مواد تک رسائی حاصل کر سکیں۔ پچھلے مہینے، یوکے انویسٹی گیٹری پاورز ایکٹ 2016 کے مطابق جاری کردہ تکنیکی صلاحیت کے نوٹس کے تحت، حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ بجائے اس کے کہ مخصوص اکاؤنٹس تک رسائی میں مدد فراہم کرے، ایپل مکمل طور پر خفیہ کردہ معلومات تک غیر محدود رسائی فراہم کرے۔ ایپل مبینہ طور پر یوکے مارکیٹ سے اپنی انکرپٹڈ سٹوریج سروسز کو مکمل طور پر ہٹانے پر غور کر رہا ہے، عالمی سطح پر صارف کی حفاظت کے...