بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب جیو نیوز
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے۔
ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی یٹو کے سیشن میں شہباز شریف نے اظہار خیال کیا، کانفرنس کے تحت اعلیٰ سطح گول میز مباحثے کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع ’کیا انسانیت صحیح سمت میں گامزن ہے‘ تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ملک میں ترقی کےلیے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی اصلاحات کی جارہی ہیں، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، کرپشن کے خاتمے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے، سعودی ولی عہد کے ترقی کے وژن کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کرکے مکمل ڈیجیٹائزڈ کردیا گیا ہے، ڈیجٹیلائزیشن سے کرپشن میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، ہمیں سیلاب جیسی قدرتی آفات کا سامنا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، بحالی کے عمل میں ہمیں زیادہ فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ انسانیت کو صحیح سمت لے جانے کے لیے مختلف شعبوں میں برابری کا تعاون ہونا چاہیے، ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون سے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، آرٹی فیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدت کے لیے اے آئی سے استفادہ کر رہے ہیں، زرعی شعبے کی ترقی کے لیے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدت کے لیے پاکستانی نوجوان چین سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کر رہے ہیں نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، پاک افغان امن معاہدے اور مختلف قومی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان جاتی امراء میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے۔ pic.twitter.com/M48yj6Tbww
— Ehtisham ul haq (@ehtishamulhaq87) October 26, 2025
ملاقات کے دوران نواز شریف نے موجودہ حکومت کی معاشی استحکام اور خارجہ پالیسی کے میدان میں کامیابیوں کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیرِ بحث آئے، جن میں علاقائی امن، سفارتی حکمتِ عملی اور داخلی استحکام کے اقدامات شامل تھے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی پذیرائی حکومت کی کامیاب سفارت کاری کا ثبوت ہے، پاکستان ایک امن دوست ملک ہے اور خطے میں استحکام کو ہمیشہ ترجیح دیتا ہے۔
مزید پڑھیں: ’دفاع وطن کے لیے قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے‘، وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں پائیدار امن کے لیے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم امور پر مشاورت شہباز شریف نواز شریف نواز شہباز ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز