مری میں کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر مری کا کہنا ہے کہ عوام بارشوں کے دوران ندی نالوں سے دور رہیں، مری میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، دوسری جانب حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملکہ کوہسار مری میں کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، اس سلسلے میں انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مری کا کہنا ہے کہ عوام بارشوں کے دوران ندی نالوں سے دور رہیں، مری میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، دوسری جانب حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
محکمہ سیاست پنجاب کی جانب سے فیلڈ دفاتر کو ضلعی انتظامیہ اور ایمرجنسی آپریشن سینٹرز سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ ایڈوائزری کے مطابق تمام سیاحتی و تاریخی مقامات پر ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔ جبکہ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے کے لیے فوکل پرسن تعینات کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔ حکام کی جانب سے عملے کو ایمرجنسی ریسکیو اور ابتدائی طبی امداد کے لیے الرٹ رہنے کی تاکید اور تمام سیاحتی مقامات پر ایمرجنسی نمبرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق دریاؤں، ندی نالوں اور ممکنہ خطرے والے علاقوں میں داخلہ محدود ہو گا اور سیاح سفر سے پہلے محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔ محکمہ سیاست نے عوام الناس سے شدید بارش یا سیلابی صورتحال میں سفر محدود رکھنے کی اپیل کی۔ اور کہا کہ سیاح کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں ہنگامی نمبروں پر رابطہ کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بارشوں کے ندی نالوں کے دوران کا خطرہ
پڑھیں:
صہیونیت دنیا بھر کیلئے واحد حقیقی خطرہ ہے، وینزویلا
وینزویلا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیت، ایک استعماری و نسل پرستانہ نظریہ ہے کہ جو بین الاقوامی قانون اور انسانی وقار کی منظم طریقے سے خلاف ورزیاں کرتا ہے اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کی وزارت خارجہ نے غزہ کو امداد پہنچانے کے لئے روانہ صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں پر قابض اسرائیلی رژیم کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں ونزویلا کی وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ ہم صمود فلوٹیلا کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کی بزدلانہ بحری قزاقی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ المیادین کے مطابق ونزویلا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ انسانی امداد کی ناکہ بندی؛ وحشیانہ صیہونی جنگ اور نہتے فلسطینی عوام کی نسل کشی کو دوسرے طریقوں سے جاری رکھنے کا ایک دیدہ دانستہ ذریعہ ہے کہ جس کا مقصد ایک وسیع انسانی آبادی کو بھوکا مار کر تباہ کر ڈالنا ہے۔ وینزویلا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی امن کے لئے واحد حقیقی خطرہ صہیونیت ہے کہ جو ایک استعماری و نسل پرستانہ نظریہ ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون اور انسانی وقار کی منظم طریقے سے خلاف ورزیاں بھی کرتا ہے۔ ونزویلا کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم فلسطین کے بہادر عوام اور انسانیت کے چراغ کو روشن رکھنے کے لئے اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈال دینے والوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔