کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی، ایک مسجد شہید ،خاتون جاں بحق، متعدد افراد لاپتہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ،ایک مسجد شہید جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
مظفرآباد کے نواحی علاقے بلگراں کے مقام پر بادل پھٹنے سے (کلاوڈ برسٹ) ہونے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی جس کے نیتجے میں کئی مکانات تباہ جبکہ مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع کے مطابق بادل پھٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب وادی نیلم میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھ مقام، لوات، دواریاں، دودنیال اور شاردہ میں تیز بارش اور اڑنگ کیل، وادی شونٹھر اور وادی گریس میں بھی تیزبارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
رپورٹ کے مطابق باڑیاں سے میرپورہ کے درمیان شاہراہ نیلم ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے، لیسواہ اور بلگراں نالے میں شدید طغیانی ہے، کئی رہائشی مکان طغیانی کی زد میں آگئے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کوہاٹ: دریائے سندھ میں کشتی ڈوب گئی، 7 افراد کو بچا لیا گیا، 2 کی تلاش جاری
کوہاٹ(نیوز ڈیسک)دریائے سندھ میں خوشحال گڑھ کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کشتی ڈوب گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی میں نو افراد سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے سات افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اس سرچ آپریشن میں کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک سے تعلق رکھنے والی امدادی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ، عارف خٹک خود کر رہے ہیں۔
امدادی کام تیزی سے جاری ہے اور لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور اہل علاقہ نے بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
راولپنڈی: محکمہ تعلیم کے دفتر سے 9600 سے زائد کتابیں چوری کرنے والے دو افراد گرفتار