گلگت(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ کے بالائی گاؤں کتیشو میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کن سیلابی ریلہ گاؤں میں داخل ہوگیا۔ سیلاب کے پانی کی زد میں آکر ماں اور بیٹی لاپتہ جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیؐ۔ مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب ضلع گانچھے کے سیاحتی علاقے ہوشے میں رابطہ پل بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگیا، جس کے باعث آمدورفت مکمل طور پر معطل ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر گانچھے کے مطابق پل ٹوٹنے سے 20 غیر ملکی کوہ پیما اور 40 سے زائد مقامی ہائی پورٹرز پھنس گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق بعض غیر ملکی کوہ پیماوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ باقی کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سیلاب سے رابطے کے ذرائع متاثر ہونے پر علاقے میں امدادی سرگرمیوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بونیر، گلگت، کشمیرمیں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 79ہوگئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) بونیر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ، مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 79 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع بٹگرام، باجوڑ اور مانسہرہ میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 60 افراد جاں بحق، 16 زخمی اور متعدد لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 40 مرد، 12 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، بارشوں اور فلش فلڈ سے 35 گھروں کو نقصان پہنچا،7 گھر مکمل جبکہ 28 گھر جزوی تباہ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات باجوڑ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، سوات، بونیر اور شانگلہ کے اضلاع میں پیش آئے، سب سے زیادہ نقصان ضلع باجوڑ اور بٹگرام میں ہوا جہاں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہیں۔ دوسری طرف ڈپٹی کمشنر بونیر نے کہا ہے کہ بونیر کے علاقوں گوکند اور پیربابا میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 50 افراد کے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم کے مطابق 40 افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو پیربابا میں پڑی ہیں جبکہ 10 افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ڈگر میں موجود ہیں، ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کی گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
  • گلگت بلتستان؛ پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، ادویات اور اشیائے ضروریہ متاثرین تک پہنچ گئیں
  • خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت میں بارشوں نےتباہی مچادی، 330 سے زائد افراد جاں بحق
  • کلاؤڈ برسٹ، ریلے، لینڈ سلائیڈنگ، خیبر پی کے میں تباہی 282 افراد جاں بحق
  • کے پی میں زیادہ تر ہلاکتیں کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے سیلاب سے ہوئیں: ڈی جی پی ڈی ایم اے
  • بونیر، گلگت، کشمیرمیں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 79ہوگئی
  • گلگت بلتستان میں گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کی وارننگ، سیلاب کا سنگین خطرہ
  • آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ، موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، 6 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ، گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ