بھارت؛ کلاؤڈ برسٹ میں متعدد فوجی بہہ گئے، ہلاکتیں اور تباہی؛ ہولناک ویڈیو
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ نے بڑی تباہی مچا دی جس میں متعدد فوجی بھی بہہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے اتراکش ضلع میں شدید موسمیاتی صورتحال کے باعث ایک تباہ کن کلاؤڈ برسٹ (cloudburst) پیش آیا۔
جس کےنتیجے میں نہایت طاقتور اور بڑا سیلابی ریلہ پیدا ہوا جس نے بہت سی بستیاں اجاڑ کر رکھ دی۔ سیلابی ریلے نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔
سیلابی ریلے میں بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیلی پیڈ بھی بہہ گیا جس میں متعدد فوجی بھی بہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
India: A devastating cloudburst in Dharali village, Uttarkashi (Uttarakhand), today triggered flash floods and a massive mudslide, sweeping away homes, hotels, and shops.
Many people are feared buried, and rescue efforts by the Army and NDRF are ongoing. pic.twitter.com/nhwNEXgx13 — RenderNature (@RenderNature) August 5, 2025
سیلابی ریلے میں کم از کم 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ متعدد افراد لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جارہے ہیں۔
امدادی کاموں کے لیے بھارتی فوج کو بھی طلب کرلیا گیا۔ تین فوجی ہیلی کاپٹر لاپتا افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے علاقے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے مقامی شہریوں کو دریا کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی فوجی اور غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی میں ملوث ہیں: ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، بھارتی فوجی افسران کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی پیش کیے۔جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے بہت منظم طریقے سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں متعدد بارتوسیع کی ہے، افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امریکہ نےکالعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قراردیا، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے متعدد ہلاک دہشتگرد نام نہاد مسنگ پرسنز کی فہرست میں بھی شامل تھے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاءپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے۔ترجمان پاک فوج نے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کےمستند شواہد منظر عام پرآ چکے ہیں، پاکستان بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام عالم کے سامنے متعدد مرتبہ پیش کر چکا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری کواپنا کردار ادا کرنا چاہئے، بھارتی ریاستی ادارے بشمول آرمی شدت پسند سیاسی نظریات کے زیراثر ہیں، پاکستان کی ریاست تمام غیر ریاستی عناصر کو بلا تفریق مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی جیش یا مسلح جتھوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، ریاست کے علاوہ کوئی گروہ یا شخص جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردارادا کیا۔انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، امریکی انخلا ءکے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار دہشتگردی میں استعمال ہو رہے ہیں، امریکہ بھی اس اسلحے کے دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال پرتشویش کا اظہار کر چکا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور معرکہ حق کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کا قائدانہ کردار سٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا، پاکستان کے برادر ملک چین کے ساتھ بھی تعمیری اور سٹریٹجک تعلقات ہیں۔