2025-08-12@03:34:07 GMT
تلاش کی گنتی: 60
«سیلابی ریلے»:
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے چینی سرحد سے ملحقہ ضلع اترکاشی میں بادل پھٹنے کے بعد آنے والے سیلابی ریلے سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں جن میں انڈین فوج کے متعدد جوان بھی شامل ہیں.(جاری ہے) انڈین نائب وزیر دفاع سنجے سیٹھ نے”پریس ٹرسٹ آف انڈیا“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال سنگین ہے ہمیں چار افراد کی موت اور تقریبا 100 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ملی ہے ہم ان کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں چینی سرحد کے قریب دریائے کھیر گنگا کے کنارے واقع دھرالی ہندوﺅں کے مقدس چار دھام یاترا کے راستے میں ایک اہم جگہ ہے...
بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ نے بڑی تباہی مچا دی جس میں متعدد فوجی بھی بہہ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے اتراکش ضلع میں شدید موسمیاتی صورتحال کے باعث ایک تباہ کن کلاؤڈ برسٹ (cloudburst) پیش آیا۔ جس کےنتیجے میں نہایت طاقتور اور بڑا سیلابی ریلہ پیدا ہوا جس نے بہت سی بستیاں اجاڑ کر رکھ دی۔ سیلابی ریلے نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ سیلابی ریلے میں بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیلی پیڈ بھی بہہ گیا جس میں متعدد فوجی بھی بہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ India: A devastating cloudburst in Dharali village, Uttarkashi (Uttarakhand), today triggered flash floods and a massive mudslide, sweeping away...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں صنعتوں سے نکلنے والے زہریلے کچرے اور مواد کو نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔صوبہ بھر میں ہنگامی بنیادوں پر سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہڈیارہ ڈرین کی صفائی کی ڈیڈ لائن 10 اگست مقرر کردی گئی ہے۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں انڈسٹریل یونٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب: ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کیلئے آپریشن کی منظوریپنجاب میں ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کیلئے آپریشن کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ویسٹ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 22 جولائی کو کارسمیت سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی گاڑی 10 روز بعد مل گئی لیکن ان کی بیٹی تاحال لا پتہ ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے تو ان کی گاڑی اچانک بند ہو گئی تھی۔ اسی دوران پانی کا تیز ریلا آیا جو دونوں باپ بیٹی کو گاڑی سمیت بہا لے گیا۔ ڈی ایچ اے 5 میں بیٹی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی گاڑی 11 ویں روز Cust یونیورسٹی کے قریب دریا سے مل گئی، بیٹی کی تلاش تاحال...
اٹک کے علاقے حسن ابدال میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، جس میں سوار 5 افراد کو بچا لیا گیا، چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔حسن ابدال میں موسلادھار بارش کے باعث جھاری کس کے مقام پر گاڑی ریلے میں بہہ گئی تھی، گاڑی میں 10 افراد سوار تھے۔گجرات میں چار بچے بارش کے پانی میں ڈوب گئے، لاشیں نکال لی گئیں، چک بیلی خان روڈ ڈھوک بدھال میں بچہ برساتی نالے میں بہہ گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق خشت بھٹہ کھاریاں میں چار بچے بارش کےجمع پانی میں ڈوب گئے، مقامی افراد اور ریسکیو نے چاروں بچوں کی لاشیں نکال لیں۔بچوں کی عمریں نو سے تیرہ سال کے درمیان ہیں، مٹی اٹھانے کے...
حسن ابدال میں شادی میں شرکت کرکے واپس جانیوالے خاندان کی ویگو گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اٹک میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والی گاڑی میں 10 افراد سوار تھے۔ ڈی سی اٹک نے بتایا کہ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس میں 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ، ریسکیو افراد کو زندہ نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ راؤ عاطف نے بتایا کہ متاثرہ خاندان شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا کہ سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی۔ امدادی ٹیموں نے چارنعشیں نکال لیں، ملنے والی لاشوں میں تین بہنوں کی نعشیں بھی شامل ہیں، نازیہ، صابرہ بی بی اور ایمن بی بی کی نعشیں پانی سے...
اسلام آباد+لاہور+چک امرو (آئی این پی+نیوز رپورٹر+نامہ نگار) مون سون بارشوں کے دوران حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 281 ہوگئی جبکہ مزید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید دو افراد جاں بحق ہوئے۔ 26 جون سے اب تک مختلف واقعات میں 281 شہری جاں بحق اور 675 زخمی ہوچکے ہیں۔ گلگت، سکردو، ہنزہ، شگر، مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی 31 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارشوں کے باعث باعث ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ پہاڑی علاقوں...
دیامر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) خاتون اینکر پرسن شوہر اور 3 بچوں سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے نجی ٹیلی ویژن چینل کی اینکر کی فیملی سمیت 15 سیاحوں کے سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کی تصدیق کی ہے، اس حوالے سے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ کا کہنا ہے کہ نجی ٹیلی ویژن خیبر نیوز کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت اور ان کے خاندان کے5 افراد کے شاہراہ بابوسر پر لاپتا ہونے کے بارے میں ان کے لواحقین نے تلاش کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے بتایا کہ شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت اور تین بچوں کے...
سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے نجی ٹیلی ویژن چینل کی اینکر کی فیملی سمیت 15 سیاحوں کے سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کی تصدیق کردی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ کا کہنا ہے کہ نجی ٹیلی ویژن ’ خیبر نیوز ’کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت اور ان کے خاندان کے5 افراد کے شاہراہ بابوسر پر لاپتا ہونے کے بارے میں ان کے لواحقین نے تلاش کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ فیض اللہ کا کہنا ہے کہ شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت اور تین بچوں کے لاپتا ہونےکے بارے میں لیاقت کے خاندان کی طرف سے شکایت سامنے آئی ہے۔فیض اللہ کے مطابق عینی شاہدین نے 10 سے 15 سیاحوں کے شاہراہ بابوسر...

اسلام آباد میں سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آنے والے سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی ہے جبکہ ان کی بیٹی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے کہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے تھے۔ گزشتہ دو روز سے گاڑی سمیت لاپتہ ہونے والے باپ اور بیٹی کی تلاش کا کام جاری تھا اور گزشتہ روز نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن...
ویب ڈیسک: بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے سیلاب میں لاپتا ہونے والے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے بیٹے عبد الہادی کی لاش کو کل شام 7 بجے مقامی افراد نے بابوسر کے قریب ڈاسر کے مقام پر دیکھا اور حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر 3 سال کے عبد الہادی کی لاش کو نالے سے نکال کر چلاس کے ہسپتال منتقل کیا۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا واضح رہے کہ چند روز قبل لودھراں سے پکنک منانے کیلئے جانے والی فیملی سکردو سے...

اسکردو میں ایک اور کلاؤڈ برسٹ: سیلابی ریلے کی زد میں آکر 49 مکانات، 20 دکانیں اور دو مساجد مکمل طور پر منہدم
سکردو(نیوز ڈیسک) اسکردو کے علاقے کندوس میں کلاؤڈبرسٹ کے نتیجے میں آنے والے شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے کی زد میں آکر 49 مکانات، 20 دکانیں اور دو مساجد مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔ علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا جب کہ سیلاب رابطہ پل بھی بہا لے گیا، جس سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ سب ڈویژن ڈغونی میں بھی شدید بارشوں کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم دشوار گزار راستوں اور منقطع رابطوں کے باعث ریسکیو کاموں میں مشکلات درپیش ہیں۔...
بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے سیلاب میں لاپتا ہونے والے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔ ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے بیٹے عبد الہادی کی لاش کو کل شام 7 بجے مقامی افراد نے بابوسر کے قریب ڈاسر کے مقام پر دیکھا اور حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر 3 سال کے عبد الہادی کی لاش کو نالےسے نکال چلاس میں اسپتال پہنچایا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل لودھراں سے پکنک منانے کیلئے جانے والی فیملی اسکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسرٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی۔سیلابی ریلے میں بہہ کر ڈاکٹر مشعال فاطمہ اور...
بابوسر ٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے 3 سالہ بیٹے عبد الہادی کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر عبد الہادی کی لاش کو ایک نالے سے نکال کر چلاس کے اسپتال منتقل کیا۔ یہ بھی پڑھیں:دیامر: سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اس سے قبل مقامی افراد نے شام 7 بجے کے قریب بابوسر کے نزدیک ڈاسر کے مقام پر لاش کو دیکھا اور فوراً حکام کو مطلع کیا۔ یہ اندوہناک واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، جب لودھراں سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی اسکردو سے واپسی پر بابوسر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلے کی زد میں...
ویب ڈیسک :گجرات کے نواحی علاقے میں آنے والے شدید سیلابی ریلے میں پھنسے 23 افراد کو ریسکیو 1122 کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریسکیو ٹیم کو سراہا۔ سیلابی ریلے میں گھرے افراد کے بارے میں ریسکیو 1122 فوری رسپانس دیتے ہوئے ٹیم موقع پر موٹر بوٹ لیکر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے میلوں دور سیلابی ریلے میں گھرے افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
دیامر میں بابوسر ریلے میں جاں بحق ڈاکٹر مشال اور ان کے دیور کی میتیں لودھراں روانہ کردی گئیں۔تھور نالے میں سیلاب میں دو افراد بہہ گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ تھک لوشی کے مقام پر سیلاب سے پل کو نقصان پہنچا، سیلاب سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، سیاحوں کو رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ والد نے چچی اور 3 سالہ کزن کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی، بیٹا فہد اسلام لینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے بابوسر ٹاپ پر پیر کے روزکلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب میں بہہ جانے والے 15 سیاحوں کی تلاش...
ضلع دیامر میں بابوسر ٹاپ پر کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب میں بہنے والے 15 سیاحوں کی تلاش جاری ہے، ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے لودھراں کے رہائشی فہد اسلام کے بیٹے نے بتایا کہ چچی ڈاکٹر مشال اور تین سال کے کزن عبدالہادی کو بچانے کیلئے اس کے والد نے پانی میں چھلانگ لگائی۔لینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے۔اوچھار نالہ داسو میں گلگت بلتستان آنے والی اور گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی گاڑیاں دونوں اطراف سے پھنسی ہوئی ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بابوسر بھی جگہ جگہ پر بند ہے۔
گلگت بلتستان کے علاقے تھک بابوسر میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں جان بحق ہونے والے سیاح فہد اسلام کے بیٹے عاصم فہد نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد نے اپنی بھابھی اور بھتیجے کو بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگائی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان، شاہراہ تھک بابوسر پر سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں، 3 سیاح جاں بحق، 15 سے زائد لاپتا عاصم فہد کا کہنا تھا کہ ہم اسکردو سے واپس آرہے تھے کہ اچانک سیلابی ریلا آیا، ہم نے پہاڑ کے نیچے پناہ لینے کی کوشش کی، اسی دوران چچی مشعال فاطمہ اور 3 سالہ عبدالہادی پانی کی زد میں آگئے، والد نے بغیر سوچے سمجھے ان دونوں کو...
بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسکردو(آئی پی ایس) گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے اور بابوسر کے مقام پر پانی میں بہہ جانے والے 10 سے 15 افراد تاحال لاپتا ہیں جب کہ حکومت نے سیاحوں کو فوری طور پر علاقے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے علاقے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو...
گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے اور بابوسر کے مقام پر پانی میں بہہ جانے والے 10 سے 15 افراد تاحال لاپتا ہیں جب کہ حکومت نے سیاحوں کو فوری طور پر علاقے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے علاقے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا گیا ہے اور انہیں مقامی ہوٹل مالکان و حکومت کی جانب سے مفت رہائش فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناران اور...
—جیو نیوز گریب 11 گھنٹے گزرنے کے باوجود اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں کار سمیت بہنے والے باپ بیٹی کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ کرنل ریٹائرڈ قاضی اسحاق روز اپنی ڈاکٹر بیٹی کو سوسائٹی کے گیٹ تک چھوڑنے جاتے تھے۔آج صبح کرنل اسحاق قاضی اپنے گھر سے اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ سرمئی رنگ کی کار میں نکلے تھے کہ پانی کی وجہ سے گاڑی بند ہو گئی، جو دوبارہ اسٹارٹ نہ ہوئی۔کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی گاڑی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا، جس کے باعث دونوں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے۔ راولپنڈی میں کار سوار باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئےنالے میں کار...

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا گلگت بابوسر روڈ پر سیلابی ریلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا گلگت بابوسر روڈ پر سیلابی ریلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے گلگت بلتستان کی تھک بابوسر شاہراہ پر شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور دریا کے پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث سیلابی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات سے جو جانی و مالی نقصان ہوا ہے، وہ نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے والے افراد...
تربیلا ڈیم میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی.ڈیم انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا، تمام متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دے دی گئی۔ڈیم انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق تربیلا میں پانی کی سطح 1530 فٹ تک پہنچ چکی ہے.جبکہ ڈیم کی مکمل گنجائش 1550 فٹ ہے۔ پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اگر سیلابی ریلہ ڈیم میں داخل ہوتا ہے تو پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک تک بڑھایا جائے گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈیم کے17 پیداواری یونٹس سے اس وقت 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ دریا کابل سے بھی 30 ہزار 900 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے....
ملک کے سب سے بڑے آبی ذخیرے تربیلا ڈیم میں بڑے سیلابی ریلے کے داخل ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث خطرے کے سائرن بج گئے ۔تربیلا ڈیم میں بڑے سیلابی ریلے کے داخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر تربیلا ڈیم انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ترجمان کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنیکی گنجائش 1550 فٹ ہے،سیلابی ریلا داخل ہونے پرتربیلاڈیم سے پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک کردیاجائیگا۔ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم سے3500میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔
دیامر میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال میں لودھراں سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک بچا تاحال لاپتا ہے۔ گزشتہ روز ضلع دیامر میں بابوسر روڈ پر جل سے دیونگ کے درمیان بادل پھٹنے کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث اب تک 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قدرتی آفت کے باعث سڑک پر 15 بڑے مقامات پر رکاوٹیں پیدا ہونے سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی، تقریباً 7 سے 8 کلومیٹر کا علاقہ شدید متاثر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جن میں 4 سیاح اور ایک مقامی شہری شامل ہے۔ رپورٹ...
بتایا گیا ہے کہ شہری برساتی نالہ بئیں گاؤں سکمال کے قریب پانی کی سطح بلند ہونے پر پھنس گئے تھے۔ متاثرین میں 24 مرد، 29 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، عوام نے ریسکیو کی بروقت کارروائی اور خدمات کو بھرپور سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ برساتی نالہ بئیں کے سیلابی ریلے میں 60 افراد پھنس گئے۔ریسکیو واٹر ٹیموں نے بروقت رسپانس کے ذریعے سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو بچا لیا، ریلے میں پھنسے ہوئے افراد میں بچے، خواتین اور مرد شامل تھے۔ بتایا گیا ہے کہ شہری برساتی نالہ بئیں گاؤں سکمال کے قریب پانی کی سطح بلند ہونے پر پھنس گئے تھے۔ متاثرین میں 24 مرد، 29 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، عوام نے ریسکیو کی بروقت...
—’جیو نیوز‘ گریب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ضلع جہلم ویلی میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں، ہٹیاں بالا کےعلاقہ گوہر آباد میں کلاؤڈ برسٹ ہونے سے 4 گھر تباہ ہو گئے، جبکہ متعدد مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا، مویشی بھی سیلابی ریلےمیں بہہ گئے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سےمتعدد رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔وادیٔ نیلم، سماہنی، نکیال سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔گلگت بلتستان کےضلع دیامر میں بارشوں سےنظام زندگی درہم برہم ہے، چلاس میں متعدد مقامات پر سیلاب سے فصلوں، زرعی زمینوں اور درختوں کو نقصان پہنچا ہے، شہر سمیت دیگر مضافات میں پانی اور بجلی کی سپلائی معطل ہے۔وادیٔ بابوسر میں بارشوں سے سیلابی صورتِ حال ہے،...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09جولائی 2025)ساسلام آباد کے علاقہ نالہ کورنگ میں موٹر سائیکل سوار سیلابی ریلے میں بہہ گیا،ریسکیو حکام کے مطابق ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے جب کہ نالہ کورنگ کے کنارے کچے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے،ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نالے پر بنائے گئے پل سے لوگ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گزار رہے تھے اچانک تیز سیلابی ریلہ آیا اور موٹر سائیکل سوار کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ نالہ کورنگ کے قریب رہنے والوں کو نالے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانبمون سون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بارش کے موسم میں ہریالی کے ساتھ ساتھ سانپوں کے نکلنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ بارش کی وجہ سے سانپوں کے بل پانی سے بھر جاتے ہیں اور وہ خشک اور محفوظ جگہ کی تلاش میں گھروں، دکانوں یا کھیتوں میں پہنچ جاتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کچھ آسان ٹوٹکے جو سانپ کے کاٹنے کے بعد جان بچا سکتے ہیں۔سانپ کے کاٹنے کے بعد سب سے پہلے دانتوں کے نشانات پر نظر پڑتی ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ زہریلے سانپ کے کاٹنے سے عام طور پر دو گہرے پنکچر کے نشان (فینگ مارکس) دکھتے ہیں، جو ان کے زہریلے دانتوں کی وجہ سے بنتے ہیں۔دوسری طرف، غیر زہریلے سانپوں کے کاٹنے پر چھوٹے...
تھرپار(اوصاف نیوز) پہاڑی علاقے کارونجھر پر سیر کیلئے جانے والے 12 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 11 سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ ایک سیاح ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے اس کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے ہے۔ مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، درجنوں مکانات منہدم پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئے 4 افراد کا تعلق کراچی اور 7 کا مٹھی سے ہے جو ننگرپارکر میں سیاحتی مقام کارونجھر کی پہاڑیوں اور مایا ڈیم کے آبشار کو دیکھنے کے لیے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ننگرپارکر میں گزشتہ روز سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ...
—فائل فوٹو تھرپارکر میں کارونجھر کے پہاڑوں پر سیر کے لیے گئے 11 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔پولیس حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں پھنسے 111 میں سے 10 سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ 1 شخص ڈوب گیا۔پولیس حکام کے مطابق رات ہونے کے سبب ڈوبے شخص کی تلاش کا کام روک دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سیاحوں میں سے 4 کا تعلق کراچی سے ہے، جبکہ ریسکیو کیے گئے 7 سیاحوں کا تعلق مٹھی سے ہے۔یہ سب کارونجھر کے پہاڑوں پر تھے کہ بارش ہو گئی، بارش کے کچھ ہی دیر بعد سیلابی ریلہ آ گیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مون سون کے دوران ریسکیو اداروں کی پیشگی تیاریوں نے انسانی جان بچا لی۔ اٹک کے نواحی گاؤں ماڑی کنجور کے قریب دریائے ہرو میں 45 سالہ چرواہا جانور چراتے ہوئے اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا، تاہم ریسکیو 1122 کی مستعد ٹیم نے بروقت پہنچ کر ایک بڑی انسانی جان کا نقصان ہونے سے بچا لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی سربراہی میں ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور فوری امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔ ماہر اور تربیت یافتہ ریسکیورز نے خطرناک پانی میں سینکڑوں فٹ نیچے جا کر پھنسے ہوئے شہری کو نہایت مہارت سے بحفاظت نکالا اور محفوظ مقام...
—فائل فوٹو بلوچستان صوبائی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 روز میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی ریلے اور ڈیم میں ڈوبنے سے 5 خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں۔بلوچستان صوبائی انتظامیہ کے مطابق ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ دوسری جانب زیارت ڈیم میں ڈوبنے سے خاتون جاں بحق ہوئی۔ سوات میں ڈوبنے والے 1 ہی خاندان کے 2 افراد مردان میں سپردِ خاکدریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 1 ہی خاندان کے 2 افراد کو مردان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، 1 بچے کی تلاش جاری ہے جبکہ 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی ایک خاتون...
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیلابی ریلے میں کار بہنے سے 3 سگی بہنیں اور 1 بچی جاں بحق ہو گئی، زندہ بچ جانے والی 1 بہن کی حالت تشویش ناک ہے۔متاثرہ فیملی کا تعلق ملتان سے تھا، جاں بحق چاروں خواتین کی نمازِ جنازہ کے بعد آبائی علاقے میں تدفین کر دی گئیں۔ ژوب: سیلابی ریلے میں 2 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 لڑکیاں، 1 خاتون جاں بحق لیویز حکام کے مطابق ژوب میں آبی ریلے میں بہہ جانے کے باعث ایک خاتون اور گاڑی میں سوار 3 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں دوسری جانب زیارت کے علاقے کلی زڑگی ڈیم میں 3 بچیاں ڈوب گئیں، جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا، تیسری کی تلاش جاری ہے۔کوہلو میں شدید بارشوں...
چینی شہر لیوزہو میں جب تیز بہاؤ والے پانی نے ریسکیو ٹیموں کی آمد ناممکن بنا دی، تو قریبی ہمسائے مسٹر لائی نے اپنی ذہانت سے کام لیتے ہوئے ایک منفرد ریسکیو پلان بنایا اور لمحوں میں ہمسائے کو بچا لیا۔ Daring China DRONE rescue from Guanxi region floods Man trapped on collapsing roof flown to safety by huge UAV Towns and villages across region submerged by floodwaters pic.twitter.com/Lj5v8v2l4P — RT (@RT_com) June 28, 2025 عام طور پر اینٹیں، سیمنٹ یا زہریلی ادویات چھڑکنے کے لیے استعمال ہونے والا ان کا زرعی ڈرون 100 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ مسٹر لائی نے رسی کے ایک سرے پر بوری باندھ کر سیفٹی بکل لگایا، اور ڈرون کو چھت...
ویب ڈیسیک: بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی تین بہنوں اور بھانجی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک ہی فیملی کے چھ افراد پکنک منانے کیلئے ژوب میں آئے کہ اچانک ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی، جس سے 4 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 افراد کو بچا لیا گیا۔ واقعے کے بعد جاں بحق خواتین کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔ انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔ سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی...
سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچوں میں سے ایک کا جسد خاکی چارسدہ سے برآمد کر لیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے اسے ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق واقعے میں لاپتا ہونے والے افراد میں سے اب صرف ایک بچہ باقی رہ گیا ہے، جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دریائے سوات کے سیلابی ریلے کی زد میں آنے والے متعدد سیاح بہہ گئے تھے، جن میں سے متعدد کی نعشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سلیازہ میں ندی میں آنے والے سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئی جس کے باعث تین لڑکیاں اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ لیویز حکام کے مطابق ژوب کے علاقے سلیازہ میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی میں طغیانی آگئی جس کے نتیجے میں سلیازہ ندی میں کھڑی دوگاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ لیویز حکام نے بتایاکہ آبی ریلے میں بہہ جانے کے باعث ایک خاتون اور گاڑی میں سوار 3 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک خاتون کو بچا لیا گیا جسے طبی امداد کیلئے ژوب اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افرادکا تعلق ملتان سے بتایا جاریا ہے۔ حکام نے بتایاکہ تفریحی مقام سلیازہ ندی میں سیلابی ریلے...
ترجمان ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا بلال احمد فیضی نے کہا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ضلع کے ایک اور دریائی مقام پر مزید شہری پھنس گئے جنہیں حکام نے ریکسیو کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا بلال احمد فیضی نے کہا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے کسی بھی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ضلع صوابی کے حدود میں...
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئی، تین لڑکیاں اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، ایک کو بچالیا گیا۔بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سلیازہ میں بارش سے ندی میں طغیانی آگئی، سلیازہ ندی کے سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئی، جس میں 3 لڑکیاں اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جبکہ ایک خاتون کو بچا لیا گیا۔ سانحہ سوات کا ذمہ دار کون؟ سیاح مدد کو پکارتے رہے بچایا کیوں نہیں جا سکا؟دریائے سوات میں پانی کے ریلے میں بہنے والے افراد میں سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، 2 کی تلاش جاری ہے، 8 افراد کی نماز جنازہ ڈسکہ میں ادا کردی گئی۔ ضلع ہرنائی کے علاقے کھوسٹ کی ندی...
لیویز ذرائع کے مطابق فیملی کے 6 افراد پکنک منانے کیلئے ژوب میں آئے، اچانک ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی، جس سے 4 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جب کہ 2 افراد کو بچا لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات اور حویلیاں کے بعد بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھی سیلابی ریلے میں فیملی کے بہہ جانے کا واقعہ سامنے آ گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فیملی کے 6 افراد پکنک منانے کیلئے ژوب میں آئے، اچانک ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی، جس سے 4 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جب کہ 2 افراد کو بچا لیا گیا۔ لیویز ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ : ژوب میں پکنک منانےآنے والی فیملی کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، بچیوں سمیت چار خواتین سیلابی ریلے کی نذر ہوکر جاں بحق ہو گئیں۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق ژوب میں پکنک منانے آئی ہوئی فیملی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی۔حادثے میںبچیوں سمیت 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین میں تین سگی بہنیں شامل ہیں جن کی عمریں پانچ، اٹھارہ، بتیس اور پینتس سال بتائی گئی ہیں۔ متاثرہ خاندان کا تعلق ملتان سے ہے جو پکنک منانے کی غرض سے کوئٹہ کے راستے ژوب پہنچا تھا۔حادثے میں زخمی...
بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی میں بہہ کر تین بچیاں اور خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، جس میں بیٹھی تین بچیوں کی لاشوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ژوب میں ہی سلیازہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں دو بچے لاپتہ ہوئے جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زرد آلو کھوسٹ ندی میں اونچے درجے کا سیلاب آیا جس میں ڈوب کر ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ مقامی افراد نے تین مردوں اور ایک خاتون کو اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا۔
سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سلیازہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی، جبکہ مقامی لوگوں نے ایک خاتون کو زندہ نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا ۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار دو بچے لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ ژوب : سلیازہ کے نزدیک ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہورہی ہے، جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی ، تفریحی مقام سلیازہ ندی میں سیلابی ریلے کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا...
گزشتہ روز دریائے سوات میں آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد میں سے 11 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ دریائے سوات، میتوں کے تابوت کچرا اٹھانے والی گاڑیوں میں بھیجنے پر کے پی حکومت پر کڑی تنقید ترجمان ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا بلال احمد فیضی کے مطابق دریائے سوات میں آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد میں سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ جاں بحق افراد میں سے 9 کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ہے، جب کہ 2 افراد مردان سے تعلق رکھتے تھے۔ اب بھی مزید 2 افراد لاپتa ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ Sawat ????کاش ان 15 افراد...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں سیاحوں کے بہہ جانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا، مگر انہیں اندازہ نہ تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ واضح رہے آج صبح دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں 18 سیاح بہہ گئے، نو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، چار کو بچالیا گیا پانچ کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر شیری رحمنن نے سیلابی ریلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی ریلے میں 70 افراد 7 مختلف مقامات پر پھنس گئے، جن میں سے 52 کو بچا لیا گیا۔جاری کیے گئے بیان میں شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے نے 2 دن قبل شمالی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا، الرٹ کے باوجود عوامی غفلت اور حکومتی عدم توجہی نے تباہی کو بڑھایا، یہ سانحہ محض قدرتی آفت نہیں بلکہ ماحولیاتی دباؤ اور شدید مون سون بارشوں کا نتیجہ ہے۔ دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاحوں میں سیالکوٹ کے 1 خاندان کے 16 افراد بھی شامل ڈپٹی کمشنر سوات کے...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا نے کہاہے کہ ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں دریائے سوات کے دلخراش واقعے پر دلی افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کرتا ہوں، جہاں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوںنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق افراد کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے واقعہ میں لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے ، انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو دریاؤں و ندی نالوں کے قریب حفاظتی تدابیر مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی ۔وزیرِ...
پشاور: بالائی علاقوں میں موسلاھار بارشوں کے بعد دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد نے بتایا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا، اب تک 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ شاہ فہد نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے 5 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے، 80 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب، دیر لویر میں منڈہ اور خزانہ برساتی ندیوں میں پانچ افراد...
سوات(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ کر دو سیاح جاں بحق جبکہ سیلابی ریلا خواتین و بچوں سمیت15افراد کو بہا لے گیا،ڈوبنے والے 2بچوں کی لاشیں تلاش کرلی گئیں، دیگر افرادکی تلاش کیلئے فضا گٹ، بائی پاس، مانیار اور خوازہ خیلہ کے مقام پر سرچ آپریشن جاری،ریسکیو حکام کے مطابق، ڈوبنے والے دونوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم خراب موسم اور دریا کی تیز روانی کے باعث باقی سیاحوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔ ریسکیوکاکہناہے کہ دریا میں ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشیں مل گئیں جبکہ سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے تیرہ افراد پھنس گئے۔میئر مینگورہ...
سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سمیت 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 3 نعشیں نکل لی گئی، بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد سیاح پانی میں بہہ گئے۔ اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی جس نے قریبی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک کئی افراد کو پانی سے نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو ندی نالوں کے قریب...
سوات میں 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 3 نعشیں نکل لی گئی، بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد سیاح پانی میں بہہ گئے۔ اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی جس نے قریبی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک کئی افراد کو پانی سے نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو ندی نالوں کے قریب نہ جانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی...
عثمان خان: دریاۓ سوات کے پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ, 19 افراد دریاۓ سوات کے سیلابی ریلے میں بہہ گۓ. تفصیلات کےمطابق دریابرد ہونے والے افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو اپریشن جاری ہے، ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ابتک 3 افراد کے جسد خاکی نکالے گئے، 5 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی ریسکیو شاہ فہد کا کہنا تھا کہ 80 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود ریسکیو1122 کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے علاقے مردان کی تحصیل رستم میں زہریلا کھانا کھانے سے 7 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے متاثر ہونے والوں میں 3 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گندم کی زہریلی گولی آٹے میں مکس ہو گئی تھی جس کے باعث متاثرہ افراد کی حالت غیر ہوئی۔ ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں منعقد ہونے والی 10 کروڑ ڈالر مالیت کے دنیا کے نایاب ہیروں کی نمائش میں نایاب نیلا ہیرا پیش کر دیا گیا۔ سدبیز کی نمائش میں پیش کیے گئے آٹھ ہیروں کا مجموعی وزن 700 قیراط سے زیادہ ہے۔ تاہم، جنوبی افریقا سے لایا گیا 10 قیراط کا نایاب نیلا ہیرا نمائش دیکھنے آنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جو کہ اب تک دریافت ہونے والا سب سے اہم نیلا ہیرا قرار دیا جا رہا ہے۔ سدبیز کے مطابق رواں برس مئی میں اس ہیرے کی 2 کروڑ ڈالر میں نیلامی متوقع ہے۔ کمپنی کے شمالی امریکا، یورب اور مشرقِ وسطیٰ میں جواہرات کے سربراہ کوئگ بروننگ کا کہنا تھا کہ...