لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت کی طرف سے دریائے ستلج اور دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے کئی اضلاع میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ہیڈ گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ سلیمانکی پر دریائی پانی بپھر گیا، کئی دیہات زیر آب آگئے اور سینکڑوں خاندان محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے دو بار سیلاب کی پیشگی اطلاع دی مگر یہ رابطہ انڈس واٹر کمیشن کے بجائے سفارتی چینل کے ذریعے کیا گیا۔ پہلا رابطہ گزشتہ رات ہوا جس میں دریائے طوی میں پانی چھوڑنے کی اطلاع دی گئی جبکہ دوسرے رابطے میں دریائے ستلج میں پانی کے ریلا آنے کا بتایا گیا۔ یہ پیشگی اطلاع مئی کی جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلا بڑا رابطہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا۔ دریائے ستلج کے کئی بند ٹوٹ گئے ہیں، بہاولنگر اور قصور کے قریب اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ ہیڈ اسلام پر بھی حفاظتی بند ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر ہوئے۔

پاکپتن میں 1400 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ چشتیاں میں سیلابی ریلے سے ڈیڑھ سو گھر تباہ ہوئے جبکہ جہلم میں نالہ بنہاں کی طغیانی نے آبادیوں کو گھیر لیا۔ بورے والا، عارف والا اور چیچہ وطنی کی بستیاں ڈوب گئیں جبکہ فاروق آباد، ساہوکا، موضوع بھٹیاں اور بستی مینگل میں فصلیں سیلابی پانی میں تباہ ہو گئیں۔

ہیڈ سلیمانکی اور دریائے راوی کے جسڑ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 82 ہزار 140 کیوسک تک پہنچ گیا۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بڑے سیلابی ریلے کے گزرنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر متاثرہ علاقوں سے انخلا تیز کر دیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی 86 فیصد بھر چکا ہے اور سیالکوٹ، نارووال اور قصور کے نشیبی علاقوں میں مزید نقصان کا خطرہ ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دریائے ستلج

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا