بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کو کافی کی خوشبو پسند ہے لیکن وہ اسے پی نہیں سکتیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے چائے اور کافی چھوڑ کر اب ناریل پانی، دودھ اور لسّی کو اپنی ترجیح بنا لیا ہے۔

اداکارہ اور ڈانسر ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں اداکارہ سوہا علی خان کے ساتھ ایک نشست میں اپنی خوراک اور طرزِ زندگی پر گفتگو کی۔ اس پروگرام میں مشہور نیوٹریشنسٹ رُجوتا دیویکر بھی شریک تھیں۔

یہ بھی پڑھیے ملائکہ اروڑا پھر سے دلہن بننے کو تیار؟ دوسری شادی کی خواہش ظاہر کر دی

ملائکہ نے بتایا کہ وہ چائے یا کافی کی شوقین نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا

’میں کبھی چائے یا کافی پسند کرنے والوں میں شامل نہیں ہوئی۔ بچپن ہی سے مجھے دودھ پسند رہا ہے۔ صبح اُٹھتے ہی مجھے کافی یا چائے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ اس کے بجائے میں ناریل پانی یا دن میں بعد میں ایک گلاس لسّی پینا زیادہ پسند کرتی ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں: بریک اپ کے بعد ملائکہ کی مبہم پوسٹ نے پھر توجہ حاصل کرلی

51 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے ان مشروبات کو آزمایا ضرور ہے لیکن وہ ان کے جسم کو راس نہیں آئے:

’میں نے کافی پی کر ہمیشہ بُرا  ہی محسوس کیا۔ اس کا ذائقہ عجیب سا لگا اور میرا پیٹ بھی خراب ہو گیا۔ اس لیے مجھے لگا کہ یہ میرے لیے صحیح نہیں ہے۔ مجھے کافی کی خوشبو بہت پسند ہے مگر پینے کے قابل نہیں لگتی۔‘

یہ بھی پڑھیے ارباز خان سے طلاق کیوں لی؟ ملائکہ اروڑہ نے بتادیا

ملائکہ کے مطابق ہر شخص مختلف ہوتا ہے۔ سب کی اپنی پسند و ناپسند اور جسمانی ردعمل ہوتا ہے۔ وہ سمجھتی ہیں کہ پانی، ناریل پانی اور چھاچھ(لسّی) جیسے مشروبات زیادہ قدرتی اور صحت بخش متبادل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انٹرٹینمنٹ بالی ووڈ صحت ملائکہ اروڑا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انٹرٹینمنٹ بالی ووڈ ملائکہ اروڑا کافی کی

پڑھیں:

کمرے میں صرف کتوں کے ایوارڈ ہیں، مجھے ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا، کاشف محمود

سینئر اداکار کاشف محمود نے حال ہی میں پروگرام ’زبردست وِد وصی شاہ‘ میں شرکت کے دوران اپنے کیریئر اور ایوارڈ شوز سے محرومی پر کھل کر بات کی۔

کاشف محمود نے حال ہی میں پروگرام ’زبردست وِد وصی شاہ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

اداکار نے کہا کہ انہیں اپنے آپ سے شکوہ ہے کہ انہوں نے خود کو صحیح وقت پر مارکیٹ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی عمر کے کچھ اداکار آج بھی اتنے ہی مقبول ہیں جتنے وہ ماضی میں تھے، جیسے ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور احسن خان، لیکن وہ نہیں کیونکہ انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج کے وقت خود کی اتنی تشہیر نہیں کی، نہ سرمایہ کاری کی اور نہ ہی اپنے اسٹائل کا اتنا خیال رکھا جتنا انہیں رکھنا چاہیے تھا۔

اداکار نے بتایا کہ جس دن وہ ہیرو سے کریکٹر کردار کی طرف آئے، ڈراموں کے کور پیج پر انہیں مناسب جگہ نہیں دی گئی، لیکن انہوں نے اس کی ڈیمانڈ نہیں کی اور نہ کسی سے اس بارے میں لڑائی کی۔

ان کے مطابق اگر پاکستان کے کم پہچانے جانے والے اداکاروں کی فہرست بنائی جائے، تو وہ بھی اس میں شامل ہوں گے اور اس کے ذمے دار وہ خود ہیں کیونکہ انہوں نے وقت پر خود کو مارکیٹ نہیں کیا۔

انہوں نے اپنے دکھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے اکثر ان سے سوال کرتے ہیں کہ انہیں ایوارڈ شوز میں کیوں نہیں بلایا جاتا۔

کاشف محمود کے مطابق کچھ عرصہ قبل برمنگھم میں ایوارڈ شوز ہوئے، اس دوران وہ بھی وہاں موجود تھے، سب کو لگ رہا تھا کہ وہ بھی ایوارڈ شو میں جائیں گے، لیکن انہیں مدعو نہیں کیا گیا، جس کی انہیں تکیلف ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ان کے کمرے میں جائے گا تو اسے وہاں پر ان گنت ایوارڈز نظر آئیں گے، لیکن ان میں سے ایک بھی ان کا نہیں ہے بلکہ سب ان کے کتوں کے ہیں، جو مختلف مقابلوں میں حاصل کیے گئے ہیں، جب کہ وہ ایوارڈ کے لیے نامزد بھی صرف ایک بار ہوئے ہیں۔

اداکار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب انڈسٹری میں یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ کون زیادہ شوٹ کر رہا ہے، بہتر اداکاری کر رہا ہے یا کم ری ٹیک دے رہا ہے، بلکہ اہمیت اس بات کی ہے کہ کون زیادہ مقبول ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شاہ رخ خان کی 60ویں سالگرہ، بالی ووڈ کنگ نے اپنی کامیابی کا سہرا خواتین کے سر باندھ دیا
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو
  • شاہ رخ خان کی سالگرہ: 60 کی عمر میں بھی جین زی کے پسندیدہ ’لَور بوائے‘ کیوں ہیں؟
  • پاکستانی سیاست… چائے کی پیالی میں طوفان
  • ایشوریہ رائے 52 سال کی ہوگئیں؛ جواں نظر آنے کا راز بھی بتادیا
  • مجھے کبھی نہیں لگا کہ میں شاہ رُخ خان جیسا دکھائی دیتا ہوں، ساحر لودھی
  • کمرے میں صرف کتوں کے ایوارڈ ہیں، مجھے ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا، کاشف محمود
  • ہارٹ اٹیک کیوں ہوا؟ اداکارہ صبا قمر نے اپنی بیماری کی وجہ بتادی
  • آشنائی اور پسند کی شادی