اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا: نائب وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
دوحہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مذمت کافی نہیں. دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا. غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے. پاکستان جوہری طاقت ہے. خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو۔قطری نشریاتی الجزیرہ کو انٹرویو میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے اسرائیل کا نے کہا
پڑھیں:
دوحا میں عرب اسلامی ممالک کا اسرائیلی جارحیت پرہنگامی اجلاس آج ہوگا
قطرکےدارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی سربراہ اجلاس آج ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف آج قطر کا دورہ کریں گے،عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس پاکستان کی معاونت سے ہو رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق عرب اسلامی ممالک کا اجلاس اسرائیل کےفضائی حملوں اورفلسطین کی صورتحال پر طلب کیا گیا ہے،جس میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کےسربراہان مملکت و حکومت اوراعلیٰ عہدیداران شرکت کریں گے،اجلاس کی تیاری کیلئےوزرائےخارجہ کی نشست ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنےکی ۔
ترجمان کاکہنا ہےکہ پاکستان برادرملک قطر کےساتھ اپنےتعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،قطر اور دیگر ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتےہیں،قطر سے یکجہتی اورحمایت کے اظہار کیلئے وزیراعظم نےگیارہ ستمبر کو دوحا کا دورہ کیا تھا،اور قطری قیادت سے ملاقات میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔
Post Views: 7